16.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اکیسویں دولت مشترکہ کھیلوں 2018 میں فوجی کھلاڑیوں کی حصے داری

Urdu News

نئی دہلی: حال میں اختتام پذیر دولت مشترکہ کے کھیلوں میں فوجی کھلاڑی بھارتی ٹیم کا ایک اہم حصہ تھے، جنہوں نے ملک کا نام روشن کیا۔فوجی کھلاڑیوں کو تین طلائی، تین نقرئی اور چار سونے کے تمغے ملے۔ حالانکہ ان سے مزید بہتر مظاہرہ کرنے کی توقع تھی۔ فوج تمام کھلاڑیوں کی کارکردگی پر مستقبل طورپر نظر رکھے گی اور آئندہ اولمپک کھیلوں کے لئے انہیں تیار کرے گی اور ان تمام سے بہتر کارکردگی کی امید رکھے گی۔

تمغے جیتنے والے کھلاڑی: صوبیدار جیتو رائے(ایس ایم)-طلائی تمغہ(شوٹنگ)، حولدار اوم پرکاش میتھارول-دو کانسے کے تمغے(شوٹنگ)، صوبیدار ستیش کمار-نقرئی تمغہ(باکسنگ)، نائب صوبیدار امت کمار-نقرئی تمغہ(باکسنگ)، حولدار گورو سولنکی-طلائی تمغہ(باکسنگ)، نائب صوبیدار نیرج چوپڑا-طلائی تمغہ(جیولین) اور نائب صوبیدار دیپک لاتھر-کانسے کا تمغہ(ویٹ لفٹنگ)، ان تمام کھلاڑیوں نے اپنی بہتر کارکردگی سے ملک کو قابل فخر بنادیا۔

فوجی سربراہ نے تمغے جیتنے والے ان کھلاڑیوں کی بہتر کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے 18 اپریل 2018ء کو انہیں اعزاز سے نوازا۔ انہوں نے کھلاڑیوں کی مزید حوصلہ افزائی کی اور انہیں اس بات کی ترغیب دلائی کہ وہ مستقل طورپر کوششیں کرتے رہیں گے اور اولمپک کھیلوں میں آنے سے پہلے وہ آنے والے عالمی کھیلوں کے لئے  اچھی تربیت حاصل کریں گے اور اچھی تیاری کریں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More