22.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اگرتلہ میں 22 سے 24 نومبر تک بین الاقوامی سیاحتی میلے کاانعقاد

Urdu News

نئی دہلی، سیاحت کی وزارت تریپورہ حکومت اور شمال مشرقی ریاستوں کے سیاحت کے  محکموں کے اشتراک سے 22 سے 24نومبر 2018 تک تریپورہ کی راجدھانی اگرتلہ میں بین الاقوامی سیاحی میلے کااہتمام کررہا ہے۔یہ میلہ پرگنہ بھون میں منعقد ہوگا اور تریپورہ کے گورنر پروفیسر کپتان سنگھ سولنکی 22 نومبر کو اس کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر سیاحت کے مرکزی وزیر جناب کے جے الفونس، تریپورہ کے وزیراعلی جناب بپلب  کمار دیب، سیاحت کی مرکزی سکریٹری محترمہ رشمی ورما اور مرکزی وزارتوں اور شمال مشرقی ریاستوں کی دیگر شخصیتیں موجود رہیں گی۔

یہ ساتوا ں بین الاقوامی سیاحتی میلہ ہے۔جو ہر سال شمال مشرقی خطے میں  منعقد کیاجاتا ہے۔جس کا مقصدگھریلو اور بین الاقوامی مارکیٹ کے ساتھ خطے کی سیاحتی صلاحیت کو اجاگر کرنا ہے۔ یہ  شمال مشرق کی آٹھ ریاستوں  کے صنعت کاروں اورسیاحتی کاروباری بھائی چارگی  کو جوڑتا ہے۔

شمال مشرقی ریاستوں میں بین الاقوامی سیاحتی میلہ معمول کی بنیاد پر منعقد کیاجاتا ہے۔اس سے پہلے یہ میلہ گوہاٹی، توانگ، شیلانگ،گینگ ٹاگ میں منعقد ہوا تھا۔ہندوستان کی شمال مشرقی ریاستیں اروناچل پردیش، آسام، منی پور، میگھالیہ، میزورم، ناگا لینڈ، تریپورہ اور سکم پر مشتمل ہیں۔یہ شمال مشرقی ریاستیں گونا گوں سیاحتی پر کشش مقامات اور تاریخی اشیاء سے جڑے ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی سیاحتی میلہ میں  دنیا بھر کے ملکوں کے بین الاقوامی  سطح کے خریدار اور میڈیا مندوبین شرکت کریں گے اور ملک کے مختلف خطوں سے بھی خریداروں کے شرکت کا امکان ہے وہ شمال مشرقی خطے کی ترقی کو فروغ دینے والوں کے ساتھ کاروباری سطح کی میٹنگیں کریں گے۔ جس سے خطے کی سیاحتی اشیاء کےسپلائرز کو اپنا سامان بین الاقوامی اور گھریلوں خریداروں تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔ ا س کا مقصد خطے کی سیاحت کو فروغ دینا بھی ہے۔ آسٹریلیا، کناڈا، چین ، فرانس ، انڈونیشیا، جاپان، کینیا، ملائیشیا، میانما، نیدرلینڈ، نیوزی لینڈ، روس،  ساؤتھ افریقہ، جنوبی کوریا، اسپین، تھائی لینڈ، متحدہ عرب امارات اور امریکہ پر مشتمل اٹھارہ ملکوں کے کل 41 غیرملکی مندوبین اس میلے کے لئے تریپورہ میں موجود رہیں گے۔ان میں 23 ٹور آپریٹرس اور ایجنٹس اور 18 میڈیا نمائندے ،صحافی ، ٹریول مصنفین شامل ہوں گے۔ غیرملکی مندوبین کے علاوہ 26 گھریلو ٹور آپریٹرس اور شمال مشرقی ریاستوں کے 78سیلرس(فروخت کرنے والے) بھی میلے میں حصہ لیں گے۔شمال مشرقی ریاستوں کے سیاحت کے محکمے کے نمائندے بھی اپنے اپنے سیاحتی مقاصد پیش کرنے کے لئے موجود رہیں گے اور وفود کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔ ٹور آپریٹروں کے درمیان کاروباری تبادلہ خیال کے علاوہ تین روزہ میلے میں ریاستی سرکاروں کے ذریعہ خطے کی سیاحتی صلاحیت پینل مباحثہ ، ثقافتی شام اور اگرتلہ کے آس پاس کی   مقامی  سطح کے پرکشش مقامات کی نمائندگی کی جائے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More