20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اگست ، 2018 ء کے مقابلے ستمبر ، 2018 ء کے لئے جی ایس ٹی محصولات کی وصولی میں اضافہ

Urdu News

نئی دہلی، ستمبر ، 2018 ء کے  مہینے میں  کل 94442 کروڑ روپئے  مجموعی جی ایس ٹی  محصولات کی وصولی   ہوئی ہے ۔ اس میں 15318 کروڑ روپئے ایس جی ایس ٹی  کے 50070 کروڑ روپئے    ( بشمول در آمدات سے وصول ہونے والے 25308  کروڑ روپئے  ) آئی جی ایس ٹی  کے اور 7993 کروڑ روپئے ( بشمول  در آمدات سے وصول ہونے والے  769 کروڑ روپئے ) سیس کے ہیں   ۔ ماہ اگست ، 2018 ء کے لئے 30 ستمبر  ، 2018 ء کی تاریخ  تک داخل کئے گئے  جی ایس ٹی آر 3 بی ریٹرنس  کی کل تعداد 67 لاکھ ہے ۔

          ماہ ستمبر ، 2018 ء  کے دوران  تصفیہ  کے بعد مرکزی حکومت اور ریاستی حکومتوں کو ہونے والی کل آمدنی سی جی ایس ٹی سے  30547  کرو ڑروپئے اور ایس جی ایس ٹی سے 35015 کرو ڑروپئے ہے ۔

 ستمبر ، 2018 ء کے دوران کل 94442 کروڑ روپئے  کی  جی  ایس ٹی   محصولات کی وصولی ہوئی ہے ، جب کہ اگست 2018 ء  کے دوران  93690 کروڑ روپئے  کی جی ایس ٹی محصولات کی وصولی ہوئی تھی ۔ اس طرح اگست کے مہینے  کے مقابلے ستمبر   کے مہینے میں جی ایس ٹی  محصولات  کی وصولی  میں اضافہ ہوا ہے ۔ درج ذیل  گو شوارے  سے رواں مالی سال  کے دوران جی ایس ٹی  محصولات کی وصولی  کے رجحان  کا پتہ چلتا ہے :

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More