نئی دہلی، ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل بریندر سنگھ دھنوا کو آج سبکدوش ہونےو الے سی او ایس سی کے چیئرمین ، بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل سنیل لامبا نے چیئرمین چیف آف اسٹاف کمیٹی کی بیٹن حوالے کی۔ ایڈمرل سنیل لانبا کے ریٹائر ہونے کے بعد ایئر چیف مارشل بریندرسنگھ دھنوا 31 مئی 2019 سے سی او ایس سی کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالیں گے۔
ایئر چیف مارشل بریندرسنگھ دھنوا نے ، جو راشٹریہ انڈین ملیٹری کالج اور نیشنل ڈیفنس اکیڈمی میں زیر تعلیم رہ چکے ہیں ، جون 1978 میں بھارتی فضائیہ کی فلائنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا تھا۔ وہ ایک تجربہ کار جنگی پائیلٹ اور تربیت یافتہ اے زمرے کے فلائنگ انسٹرکٹر ہیں جنہیں تین ہزار گھنٹے سے زیادہ کا پرواز کا تجربہ ہے۔ ایئر چیف مارشل نے خاص طور سے مگ -21 طیارے اڑائے ہیں، البتہ انہیں بھارتی فضائیہ میں شامل ہر قسم کے جنگی جہاز اڑانے کا تجربہ ہے۔
کرگل جنگ کے دوران ( 1999) ،وہ محاذ جنگ پر زمین پر حملے کرنے والے جنگی اسکواڈرن کے کمانڈنگ افسر تھے۔ انہوں نے بہت سے اہم عہدوں پر کام کیا ہے جن میں محاذ جنگ کے جنگی اڈے کی کمان ، فائٹر آپریشنز کے ڈائریکٹر اور مغربی فضائی کمان کے جنگی منصوبہ بندی ، ڈی ایس ایس سی میں چیف انسٹرکٹر ( ایئر) ، فضائیہ کے صدر دفتر میں فضائیہ کے اسسٹنٹ چیف (انٹلی جنس) ، اور سینئر ایئر اسٹاف افسر کے عہدے شامل ہیں ۔ وہ فضائیہ کی جنوب مغربی کمان کے ایئر آفیسر کمانڈنگ ان چیف اور وائس چیف آف ایئر اسٹاف بھی رہ چکے ہیں۔
ایڈمرل سنیل لامبا چار دہائیوں سے زیادہ اپنے منفرد کیریئر کے بعد 31 مئی 2019 کو ریٹائر ہورہے ہیں ۔ تینوں سروسز کے مشترکہ طور پر کام کرنے کے زبردست حامی سنیل لامبا تینوں خدمات کے بہت سے امور میں تینوں سروسز میں تال میل پیدا کرنے کے لئے بہت سرگر م رہے ہیں۔