16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ایئر مارشل آر کے ایس شیرا نے ایئرہیڈ کوارٹر میں ایئر آفیسر انچارج رکھ رکھاؤ کا چارج سنبھالا

Urdu News

نئی دہلی، ایئر مارشل آر کے ایس شیرا، اے وی ایس ایم، وی ایس ایم نے آج یہاں فضائیہ کے  ایئر آفیسر انچارج  رکھ رکھاؤ کا چارج سنبھالا۔ انہیں 5 جنوری 1981 کو  ہندوستانی فضائیہ  میں  ایرو ناٹیکل انجینئرنگ الیکٹرانکس برانچ میں کمیشن ملا تھا۔ وہ  آئی آئی ٹی کانپور سے الیکٹرانک انجینئرنگ میں پوسٹ گریجویٹ ہیں۔ انہیں 1986 میں مگ-29 طیارے کو فضائی بیڑے میں شامل کرتے وقت روس میں تربیت دی گئی تھی۔ یہ پروقار  نیشنل ڈیفنس کالج (این ڈی سی) سے فارغ التحصیل ہیں۔ ایئر آفیسر انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرس ، انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن اینڈ ارونوٹیکل سوسائٹی آف انڈیا کے فیلو ہیں۔ اس کے علاوہ یہ  کمپیوٹر سوسائٹی آ ف انڈیا کے ممبر بھی رہے ہیں۔

ایئر آفیسر فضائی ہیڈ کوارٹر میں ایئر آفیسر انچارج رکھ رکھاؤ کا  عہدہ سنبھالنے سے قبل ایئر ہیڈکوارٹر رکھ رکھاؤ کمان میں سینئر منٹی نینس اسٹاف آفیسر تھے۔ اپنے 37 سال کے کیریئر کے دوران ایئر آفیسر (انجینئرنگ اے) کے  اسسٹنٹ چیف، مغربی فضائی کمان کے ہیڈ کوارٹر میں ایس ایم ایس او، ٹی ای ٹی ٹی آر اے اسکول کے اسٹیشن کمانڈر، فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر میں مگ-29 ویپن سیل کے ڈائریکٹر، رائے پور ڈپو بیس پر  ایئرکرافٹ پروڈکشن کے سربراہ، ڈائریکٹوریٹ آف ایئر اسٹاف انسپکشن ( ڈی اے ایس آئی) میں انسپکٹر، جنگی طیاروں کے بیس  پر چیف انجینئرنگ آفیسر اور ٹیکنیکل ٹریننگ اسکول، بوتوسوانا (افریقہ)  میں انسٹرکٹر  سمیت متعدد اہم کمان اور  اسٹاف ذمہ داریوں پر معمور رہے ہیں۔ انہیں طیاروں کے رکھ رکھاؤ کے شعبے میں ’’او‘‘ سے  ’ڈی‘ لیول تک کا  تجربہ حاصل ہے۔ ان کی نمایاں خدمات کے لئے صدرجمہوریہ  ہند نے ایئر آفیسر کو 2014 میں ’’اتی وششٹ سیوا مڈل‘‘ اور  1993 میں ’’وششٹ سیوا مڈل‘ نوازا تھا۔

وہ محترمہ جسپریت شیرا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہیں اور انہیں ایک صاحبزادے ہرمن شیرا ہیں جو اطلاعاتی نظام میں پوسٹ گریجویٹ ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More