نئے چیئرمین جناب بی آر شرما نے آج یہاں شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیرمملکت(آزادانہ چارج)، وزیراعظم کے دفتر، عملے، عوامی شکایات اور پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیرمملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی۔
جناب بریج راج شرما نے 1984 میں آئی اے ایس میں شمولیت اختیار کی تھی اور انہیں جموں وکشمیر کا کاڈر کیا گیا تھا۔وہ جموں وکشمیر کی جموں ویونیورسٹی سے پالٹیکل سائنس میں پوسٹ گریجویٹ ہے اورانہوں نے آسٹریلیا کی آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی سے ایم بی کیا ہے۔
ایڈمنسٹریٹیو سروس کے اپنے 35 سالہ کیئر کے دوران انہوں نے مختلف عہدوں پر ریاستی اور مرکزی حکومت کے مختلف محکموں میں فرائض انجام دیئے۔ انہوں نے ڈیبوٹیشن پر حکومت ہند میں آنے سے پہلے جموںو کشمیر کے چیف سکریٹری کے عہدے پر کام کیا۔
انہوں نے 18 مئی 2017 کو امور داخلہ کی وزارت میں ایڈیشنل سکریٹری( پولیس) کے عہدہ سنبھالا اور بعدمیں انہیں ترقی دے کر سکریٹری( بارڈر مینجمنٹ) کے عہدہ پر مقرر کیاگیا۔
جناب شرما جموںو کشمیر ریاستی حکومت کی طرف سے پبلک سروس میں بہترین کارکردگی کے لئے گولڈ میڈل حاصل کرچکے ہیں۔(2011 میں) اور اس کے بعدانہیں پبلک سروس کے لئے وزیراعظم کے میڈل سے نوازا گیا۔(2012 میں)۔