نئی دہلی، سری چترا ترونال انسٹی ٹیوٹ فار میڈیکل سائنسیز اینڈ ٹیکنالوجی ( ایس سی ٹی آئی ایم ایس ٹی ) جو حکومت ہند کے محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی کے تحت ایک خود مختار ادارہ ہے ، نے رقیق تنفس کے عمل سے خارج ہونےوالی رطوبت اور جسم سے خارج ہونے والی دیگر رطوبت کو جذب کرنے اور یکجا کرنے والا ایک از حد موثر سوختہ مواد تیار کیا ہے تاکہ متاثرہ افراد میں تنفس کے عمل سے خارج ہونے والی رطوبت کو محفوظ طریقے سے نمٹایا جا سکے۔
اس مواد کا نام چترا ایکریلوزورب رطوبت یکجائی نظام رکھا گیا ہے جسے ایس سی ٹی آئی ایم ایس ٹی کے بایو میڈیکل ٹیکنالوجی کے شعبے کے تحت حیاتیاتی سازو سامان سے متعلق سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے کے ڈاکٹر منجو ایس اور ڈاکٹر منوج کو مت نے وضع کیا ہے کہ یہ ایک ازحد جذب کرنے کی صلاحیت کا حامل مواد ہے جو رقیق تنفس اخراج کی رطوبت اور دیگر جسمانی رطوبت کو یکجا کر کے جرثوموں سے مبّرا بنادیتا ہے۔
ڈی ایس ٹی کے سکریٹری پروفیسر آشوتوش شرما نے کہا ہے کہ مختلف النوع چھوت والے حالات میں مریضوں کے جسم سے خارج ہونے والی رطوبت کو محفوظ طریقے سے نمٹایا جانا از حد اہمیت کا حامل عمل ہے۔ مذکورہ مواد از حد جذب کرنے کی صلاحیت کا حامل مواد ہے اور اس کے اندر جرثوموں کو ختم کرنے کا پہلو بھی شامل ہے لہذا کسی بھی مریض کے اندر اسے علاج کے تحت لانے سے قبل اور قرنطائن کرنے کے سلسلے میں تمام رطوبتوں کو محفوظ طور پر جمع کرنے اور یکجا کرنے کے لئے از حد موثر ذریعہ ہے۔
ایکریلوزورب خشک وزن کے مقابلے میں 20 گنا زیادہ رقیق رطوبت کو جذب کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے او اس میں جامع موقع جرثوموں کو ختم کرنے کی صلاحیت بھی ہے۔ اس مواد سے بھرے ہوئے کنٹینر کو جیلی جیسی رقیق شئے کے ساتھ بروئے کار لایا گیاہے یعنی رطوبت اس کے اندر جزب ہو کر دلدار ٹھوس شکلیں لیتی ہیں اور اس طریقے سے یہ رطوبت باہر نہیں پھیلتی اور اس کے جرثوموں کو بھی ختم کر دیتی ہے۔ جس کنستر میں استعمال شدہ مواد پھینکا جاتا ہے اسے مخصوص عمل کے تحت زمیں دبایا جا سکتا ہے۔ دیگر بایو میڈیکل فضلے کو بھی اسی طریقے سے نمٹایا جا سکتا ہے۔ اس ٹیکنالوجی نے اسپتال کے عملے کو لاحق خدشات کو بھی ختم کیا ہے۔ یعنی جو لوگ بوتلوں اور کنٹینروں کو جراثیم سے مبّرا بنانے اور انہیں صاف کرنے پر مامور ہیں انہیں کم سے کم رسک اٹھانا پڑتا ہے یعنی ان کنٹینروں کو دوبارہ استعمال کیا جا سکتا ہے اور استعمال شدہ مواد کو آسانی کے ساتھ محفوظ طریقے سے نمٹایا جا سکتا ہے۔
وضع کئے گئے نظام کے تحت مخصوص کنٹینر استعمال ہوتے ہیں جن میں پھینکے جانے والے بیگ لگے ہوتے ہیں اور ان کو ایکریلوزورب ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے وضع کیا گیا ہے اور یہ سب ایکریلوزورب مواد کے اندرون خانہ ترتیب سے لگے ہوتے ہیں ۔ ایکریلوزورب سکشن کنٹینر آئی سی یو کے مریضوں کے تنفس کی رطوبت کو اور اس کو جذب کرنے میں کام میں لائے گئے مواد کو جمع کرتا ہے۔ یہ کنٹینر ایسے بنے ہوتے ہیں کہ انہیں استعمال کے بعد سیل کر دیا جاتا ہے اور کوئی بھی چیز ان میں سے باہر نہیں گرتی ۔ لہذا بایو میڈیکل فضلے کو نمٹانے کے عام طریقے کے تحت اس فضلے کو بھی نمٹایا جا سکتا ہے۔ بلغم اور متاثرہ مریضوں کی رال وغیرہ کو جذب کرنے کے لئے جو مواد استعمال ہوتا ہے اسے سیل کئے جانے کے لائق اور استعمال کے بعد پھینک دیئے جانے والے ایکریلوزورب مخصوص تھیلوں میں جمع کیا جاتا ہے اور بعد ازاں انہیں نمٹا دیا جاتا ہے۔
ہر اسپتال میں متاثرہ مریضوں کے ذریعے استعمال شدہ رطوبت کے حامل مواد جس میں جراثیم موجود ہوتے ہیں ان کا نمٹانا ایک بڑی چنوتی ہے۔ از حد چھوت والی بیماری مثلاً کووڈ -19 کے مریضوں کے تنفس کے عمل سے خارج ہونے والی رطوبت کو نمٹایا جانا بطور خاص از حد رسک والا کام ہے۔ اس طرح کہ فضلے کو جمع کرنا اور اس کو نمٹانا نرسنگ اور صفائی ملازمین کے لئے بہت بڑا رسک ہوتا ہے۔
عام طور پر آئی سی یو میں رطوبتوں کو سکشن مشین کے ذریعے جذب کیا جاتا ہے یعنی یہ رطوبت بوتلوں یا کنٹینروں میں جمع ہوتی ہے جسے ان برتنوں کے بھر جانے کے بعد خالی کیا جاتا ہے اور اس کے لئے ایک مخصوص کمرے میں جراثیم سے مبّرا کرنے کا عمل انجام دیاجاتا ہے اور اسے رطوبت والے فضلے کو نمٹانے والے نظام کی مدد سے ٹھکانے لگایا جاتا ہے۔ اس پورے عمل کے دوران ان تمام تھیلوں اور بوتلوں کو رکھنے اٹھانے کے عمل میں زبردست رسک ہوتا ہے ۔ لہذا اس کے لئے جراثیم سے مبّرا بنانے والی سہولت کا حامل ایک مخصوص کمرہ یا کمرے درکار ہوتے ہیں ۔ اور نصبتاً کم ساز و سامان والے اسپتالوں یا آرضی طور پر بنائے گئے میک شفٹ آئیسولیشن وارڈ س میں ایسے وبائی امراض کےدوران یہ عمل از حدشوار اور پیچیدہ ہو جاتا ہے۔ مذکورہ از حد جذب کرنے کی صلاحیت کا حامل مواد چھوت کے حامل تنفس کی رطوبت والے اخراج کو نمٹانے میں از حد موثر ثابت ہو سکتا ہے۔
( مزید تفصیلات جاننے کے لئے ایس ٹی آئی ایم ایس ٹی کی پی آر او محترمہ سوپنا وام دیون ، سے
Mob: 9656815943, Email: pro@sctimst.ac.inپر رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔)