25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ایس پی آئی کی مجاز شدہ شاخوں سے الیکٹورل بانڈز کی فروخت

Urdu News

نئی دہلی، 1.حکومت ہند نے اپنے 2؍جنوری 2018 کے گزٹ نوٹیفکیشن نمبر 20 کے ذریعہ الیکٹورل بانڈ اسکیم 2018 کا اعلان کیا ہے۔ اسکیم کے التزامات کے مطابق کوئی بھی شخص (جس کی وضاحت گزٹ نوٹیفکیشن کے آئٹم نمبر2 (ڈی) میں کی گئی ہے۔)جو ہندوستان کا شہری ہے یا ہندوستان میں کسی ادارے کے ساتھ منسلک ہے، و ہ الیکٹورل بانڈ کی خریداری کر سکتا ہے۔ کوئی بھی شخص انفرادی طور پر یا دوسرے افراد کے ساتھ مل کر مشترکہ طور پر الیکٹورل بانڈز کی خریداری کر سکتا ہے۔ عوامی نمائندہ ایکٹ 1951 (1951 کا 43) کی دفعہ 29 اے کے تحت صرف درج رجسٹر سیاسی پارٹیاں ای، جنہیں ریاستوں کی قانون سازاسمبلی یا پارلیمنٹ کے عام انتخابات کے دوران ایک فیصد سے کم ووٹ نہیں حاصل کیا ہو، وہ الیکٹورل بانڈز حاصل کرنے کے لئے مستحق ہوں گی۔ کسی بھی اہل سیاسی پارٹی کے ذریعہ اپنے بینک کھاتے میں الیکٹورل بانڈ کی رقم جمع کرانی ہوگی۔

2.بانڈ کی فروخت کے13ویں مرحلےمیں اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کو اپنی 29 اتھرائزڈ برانچوں (منسلکہ فہرست کے مطابق) کے ذریعہ13؍جنوری 2020 سے22؍جنوری 2020 تک  الیکٹورل بانڈز جاری کرنے اور اسے اِن کیش کرنے کے لئے مجاز کیا گیا ہے۔

3.یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ الیکٹورل بانڈز اجرا کی تاریخ سے صرف 15 دنوں تک کےلئے ویلڈ ہوں گے اور اس مدت کے گزرنے کےبعد اگر بینک میں الیکٹورل  بانڈ جمع کیا جاتا ہے، تو کسی بھی سیاسی پارٹی کو رقم کی ادائیگی نہیں ہوگی۔ اہل سیاسی پارٹی کے ذریعہ اپنے بینک کھاتے میں جمع کئے گئے الیکٹورل بانڈکو اسی دن کھاتے میں منتقل کر دیا جائے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More