25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ایشیا پیسفک کے خطے کے ملکوں کے مئیر ز اور شہری حکام نے ، ’’ شہروں میں صاف ہوا ،صاف پانی اور صاف ستھری زمین‘‘ کے حصول کے اندور تھری آر اعلانیہ کو منظوری دی

Urdu News

نئی دہلی: ایشیا پیسفک کے خطے  کے ملکوں کے مئیرز اور شہری حکام نے  تاریخی  ، ’’  اندور  تھری آر  اعلانیہ  ‘‘  کو منظوری دے دی ۔   اس موقع پر اندور کی مئیر  محترمہ مالنی گوڑ بھی موجود تھیں  ۔واضح ہوکہ اندور  9 سے 12  اپری  2018  تک    جاری رہنے والے   آٹھویں   ریجنل تھری آر فورم کی میزبانی کررہا ہے ۔   میئرز اور شہری حکام  کی  پورے دن  جاری رہنے والی بحث اور غوروخوض کے بعد اس اعلانیہ کو منظوری دی گئی ۔

          واضح  ہوکہ  اندور  تھری آر اعلانیہ      پائیدار ترقی  اور ایس ڈی جی کے مقاصد  کے حصول سے متعلق  ایک اہم   واقعہ ہے ۔      اس اعلانیہ میں   تحریر کی جانے والی عہد بستگیاں   ریڈیوز  ، ریوز    اور ری سائیکل  پر مشتمل تھری آر حصولوں کے فروغ  اور   وسائل کے موثر حصول     کے لئے کلیدی حیثیت رکھتی ہیں ۔ اندور تھری  آر اعلانیہ  مشن زیرو ویسٹ  کے مقصد کے حصول میں معاون ثابت ہوگا ۔

          یاد رہے کہ اندور  تھری آر اعلانیہ    ایشیا اور بحرالکاہل کے خطے میں جاری آٹھویں تھری آر فورم  کے اجلاس     میں   غووخوض اورگفتگو   کے اہم نتیجے کی حیثیت رکھتا ہے ۔  اس کا مقصد   یہ بتانا ہے کہ کس طرح تھری آر اور وسائل  کی عمل آوری کے اقدامات    شہروں اور ملکو ں کو صاف ستھرا،اسمارٹ ، زندگی کے لائق اور بھروسے مند  بنانے کے لئے  تکمیلی فوائد فراہم کراسکتے ہیں ۔   اس فورم کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ   دائرہ کار  ،معاشی  ترقی  اور قدرتی وسائل  کے استعمال میں پائیدار تبدیلی اور  فضول خرچی سے  مکمل نجات    کے لئے  تھری آر اور وسائل کی عمل آوری کو      روبہ عمل لایا جاسکتا ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More