نئی دہلی، بہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای ) نے پورے ملک میں علاقائی عدم توازن کو دور کر کے خصوصی پیش رفت اور ترقی میں مدد دی ہے۔ ایم ایس ایم ای کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب گری راج سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ نیتی آیوگ نے ملک میں 117 امکانی اضلاع کی نشاندہی کی ہے۔ ایم ایس ایم ای کی وزارت نے ان اضلاع میں ایم ایس ایم ای ترقیاتی کوششوں میں تیزی لانے کے لئے بہت سے اقدامات کئے ہیں۔
ایم ایس ایم ای وزارت پورے ملک میں جن میں پسماندہ اضلاع بھی شامل ہیں۔ ایم ایس ایم ای ایس کے فروغ اور ترقی کے لئے مختلف اسکیموں اور پروگراموں پر عمل کر تی ہے۔ ایم ایس ایم ای وزارت کی اسکیموں اور پروگراموں میں وزیراعظم کا روزگار پیدا کرنے کا پروگرام (پی ایم ای جی پی )،روایتی صنعتوں کے احیاء کے لئے فنڈ فراہم کرنے کی اسکیم (ایس ایف یو آر ٹی آئی )، اختراع کو فروغ دینے کی اسکیم ، دیہی صنعت اور صنعت کاری (اے ایس پی آئی آر ای ) ، بہت چھوٹی اور چھوٹی صنعتوں کے لئے قرضے کی گارنٹی فنڈ اسکیم ، قرضے سے منسلک سرمائے کی سبسڈی اسکیم (سی ایل سی ایس ایس )، نیشنل مینوفیکچرنگ کمپٹیٹیو نیس پروگرام (این ایم سی پی )، بہت چھوٹی اور چھوٹی صنعتیں-کلسٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (ایم ایس ای –سی ڈی پی )نیشنل شیڈولڈ کاسٹ اینڈ شیڈولڈ ٹرائیو ہب (این ایس ایس ایچ )۔
ایم ایس ایم ای وزارت کے تحت نیشنل اسمال انڈسٹریز کارپوریشن (این ایس آئی سی )بھی بہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کو ترقی دیتی ہے اور ان کی مدد کرتی ہے ۔ یہ ترقی مارکیٹنگ ، فائننس ، ٹیکنالوجی اور دیگر خدمات کے ذریعے مربوط امدادی خدمات فراہم کر کے دی جاتی ہے۔