نئی دہلی، نئی اور تیل قابل توانائی کی وزارت نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ونڈ انرجی ، چنئی کے ساتھ صلاح و مشورے سے ایک نئی اسکیم کا مسودہ تیار کیا ہے جسے انڈین ونڈ ٹربائن سرٹیفکیشن اسکیم (آئی ڈبلیو ٹی سی ایس) کہا جاتا ہے ۔ اس میں ڈی ڈبلیو ٹی سی ایس کے مختلف رہنما خطوط کو شامل کیا گیا ہے۔
آئی ڈبلیو ٹی سی ایس، قومی اور بین الاقوامی معیارات (آئی ایس/آئی ای سی /آئی ای ای ای ) ، مرکزی الیکٹرسٹی اتھارٹی (سی ای اے) کےذریعہ جاری کردہ ٹیکنیکی ضابطے اور ضروریات نیز دوسرے بین الاقوامی رہنما خطوط کا اجتماع ہے۔ اس میں پون بجلی کے پروجیکٹوں کے معیار کو یقینی بنانے کے لئے دوسرے ملکوں میں رائج بہترین طریقہ ہائے کار کو بھی شامل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اسکیم کے مسودے میں ونڈ ٹربائن کے مدت کار سمیت ہندستان کے لئے منظور شدہ ماڈل کی قسم (آئی ٹی اے ایم)، انڈین ٹائپ سرٹیفکیشن اسکیم (آئی ٹی سی ایس) ونڈ فارم پروجیکٹ سرٹیفکیشن اسکیم (ڈبلیو ایف پی سی ایس) اور ونڈ ٹربائن سیفٹی اورپر فارمینس سرٹیفکیشن اسکیم (ڈبلیو ٹی ایس پی سی ایس) کو تمام شرکا کے فائدہ کے لئے رہنما خطوط میں درج کیا گیا ہے۔
آئی ڈبلیو ٹی سی ایس میں درج ذیل شراکت داروں (1) اصل آلات کے مینوفیکچررس (او ای ایم)، (2) اینڈ یوزرس ، یوٹیلیٹی ایس این اے، ڈیولیپرس ، آئی پی پی، مالکان، اتھارٹیز ، سرمایہ کار اور انشوررس (3) سرٹیفکیٹ جاری کرنے والے ادارے (4) جانچ کرنے والی تجربہ گاہوں کی امداد اور سہولیات پر زور دیا گیا ہے۔
گزشتہ دہائیوں کے دوران پون بجلی کی پیداواروں میں پختگی آئی ہے۔ اب یہ ہندستان میں قابل احیا توانائی کی پیداوار پر اصل وسیلہ بننے والا ہے۔ اس شعبے کی تیز رفتار ترقی میں مختلف کارکردگیوں اور سلامتی کے پیمانوں کے ساتھ ونڈ ٹربائن کے مختلف قسمیں دیکھی گئی ہیں۔ نئی اور قابل احیا توانائی کی وزارت کی مختلف پالیسیوں اور اسکیموں نے پون بجلی کے شبعے کو صحت مند اور منظم ترقی میں آسانیاں پیدا کی ہیں۔ نئی اور قابل احیا توانائی کی وزارت کے ذریعہ ہندستان میں سرٹیفیکشن اسکیم کو تسلیم کرنے کے رہنما خطوط سے ہندستان میں تنصیب شدہ ونڈ ٹربائن کے معیار کو بہتر بنانے میں کامیابی ملی ہے۔ تسلیم شدہ اسکیموں کے تحت کامیاب جائزہ کے نتیجے میں ونڈ ٹربائن کو ماڈل اور مینوفیکچررس کی نظر ثانی شدہ فہر ست (آر ایل ایم ایم) میں درج کیا گیا ہے۔ فہرست میں اس کے اندراج سے شراکت داروں میں ہندستان میں مختلف مینوفیکچرس کے ذریعہ بنائے جارہے ونڈ ٹربائن کے معیار کے تئیں اعتماد پیدا ہوا ہے۔ ہندستان کا ونڈ سیکٹر بجلی کی تیاری کے لئے پون توانائی کے استعمال میں اضافہ کے ساتھ تیز رفتار ترقی کررہا ہے۔ جدید ونڈ ٹربائن میں تکنیکی بہتری کے ساتھ بڑے ہب ہائٹس ، بڑے روٹر کے قطر ، اعلی صلاحیت اور بہتر صلاحیت کے استعمال کے عنصر شامل ہوتے ہیں۔ ترقیات کے تحت جامع دستاویز کی ضرورت ہے جومکمل تکنیکی ضروریات کی تکمیل کرے جو تمام شراکت داروں یعنی او ای ایم ، آزاد بجلی کے پیداکار ( آئی پی پی) ونڈ فارم ڈیولپرس مالی اداروں ، تنصیبات اور دوسرے اداروں کے لئے محفوظ اور قابل عمل ونڈ ٹربائن کو تیار کریں گے۔ تاہم او ای ایم ڈیولپرس ، سرمایہ کار مالی اداروں کی منظم ترقی کے لئے مشترکہ گراؤنڈ تکنیکی ریزولیوشن کی بھی ضرورت ہے۔
وزارت نے اپنی ویب سائٹ https://mnre.gov.in اسکیم کا مسودہ اپ لوڈ کردیا ہے اور تمام شراکت داروں / عوام سے نئی اسکیم کو حتمی شکل دینے کے لئے 5 دسمبر 2018 تک ان کی ارا طلب کی ہیں۔ اسکیم کا ویب لنک یہاں دیا جاتا ہے۔