نئی دہلی،؍جون ، شہری ترقیات، مکانات، انسداد شہری غریبی نیز اطلاعات و نشریات کےمرکزی وزیر جناب ایم وینکیانائیڈو نےآج یہاں این بی سی سی(انڈیا) لمیٹیڈ کی جانب سے‘‘ بھارت کے ویر کارپس ’’ میں تعاون کیلئے مرکزی وزیر داخلہ جناب راج ناتھ سنگھ کو ایک کروڑروپے کا چیک پیش کیا۔
این بی سی سی (انڈیا)لمیٹیڈ کے ملازمین کی جانب سے مالی سال 16-2015کےدوران کارکردگی کی بنیاد پر تنخواہ سے ملک کیلئے اپنی جان قربان کرنےوالے مسلح افواج اور نیم فوجی دستوں کے اہل خانہ کی بھلائی اور ترقی کیلئے یہ تعاون پیش کیاگیا ہے۔ اس موقع پر این بی سی سی (انڈیا) لمیٹیڈ کےچیف منیجنگ ڈائریکٹر انوپ کمار متل بھی موجودتھے۔