15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

این آئی سی نے اپنے بانی ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر این ۔ سیشا گری کو خراج عقیدت پیش کیا

Urdu News

نئی دلّی، نیشنل انفارمیٹکس سینٹر (این آئی سی)، الیکٹرانکس اور اطلاعاتی تکنالوجیکی وزارت کے تحت ایک کلیدی ادارہ ہے اور حکومت کے لئے ای۔ گورننس اور آئی سی ٹی انفراسٹرکچر، پلیٹ فارم اور دیگر خدمات فراہم کرانے میں اہم رول ادا کرتا ہے۔

            این آئی سی کے قیام کا نظریہ این ائی سی کے بانی سابق ڈائرکٹر جنرل اور حکومت ہند کے خصوصی سیکریٹری ڈاکٹر نرسمہیا سیشا گری کی دین ہے، جن کی 1976 ء سے لے کر 2000 ء تک کی 25 سالہ متحرک اور بصیرت افروز قیادت میں این آئی سی نے ملک بھر میں مرکزی وزارتوں، محکموں، ریاستی حکومتوں سے لے کر اضلاع تک آئی تی بنیادی ڈھانچہ اور خدمات کی ادائیگی کے سسٹم میں نمایاں رول ادا کیا ہے۔

            اس صاحب بصیرت شخصیت کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے این آئی سی نے 05 اگست کو نئی دلّی کے وگیان بھون میں ”ڈاکٹر این۔ سیشا گری میموریل لیکچر۔ 2019 کا انعقاد کیا، جس میں انفوسس لمیٹیڈ کے بانی جناب نارائن مورتھی نے فروغ انسانی وسائل ر الیکٹرانکس اور اطلاعاتی تکنالوجی کے وزیر کے وزیر مملکت جناب سنجے دہوترے کی موجودگی میں کلیدی خطبہ دیا۔ جناب اجے ساہنی، سیکریٹری اور حکومت کے دیگر سینئر اہلکار، سرکاری اور پرائیویٹ تنظیموں کی نامور مقتدر شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

            فروغ انسانی وسائل، مواصلات، الیکٹرانکس اور اطلاعاتی تکنالوجی کے وزیر مملکت  نے ڈیجیٹل انڈیا کے لئے عالمی حل فراہم کرنے کے لئے اور این آئی سی کو حکومت کا آئی ٹی بازو بنانے میں این آئی سی کی رہنمائی کے لئے ڈاکٹر این۔ سیشا گری کی ستائش کی۔ وزیر موصوف نے جسمانی اور انسانی نیٹ ورک کے استعمال کے ذریعہ سرکاری خدمات میں این ائی سی کے رول کی بھی تعریف کی۔

            الیکٹرانکس اور اطلاعاتی تکنالوجی کی وزارت کے سیکریٹری جناب اجے ساہنی نے کہا کہ ڈاکٹر سیشا گری بھارت کے آئی ٹی انقلاب کے بانی، ادارہ ساز، نظریاتی شخصیت ہیں، جن کے سر 30 برس قبل ملک گیر سیٹیلائٹ نیٹ ورک رابطے کا سہرا بندھتا ہے۔

            تقریب کے دوران ڈاکٹر سیشا گری کے کنبے کا خیر مقدم کیا گیا۔ ڈاکٹر سیشا گری کی حیات اور کارناموں پر ایک فلم کی نمائش بھی کی گئی۔

            این آئی سی کی ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر نیتا ورما کے شکریہ کے نوٹ کے ساتھ تقریب کا اختتام ہوا۔ انہوں نے تنظیم کے بانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج جو ہم ای۔ حکمرانی کا دور دیکھ رہے ہیں وہ 80 اور 90 کی دہائی میں ان کے نظریات کی دین ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More