17 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

این آر سی پر وزیر داخلہ کا بیان

Urdu News

نئیدہلی؛ آسام میں 15اگست1985 میں دستخطشدہ  آسام معاہدہ کے مطابقاین آر سی  کو اَپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے ۔ اس پورے عمل کو سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق  انجام دیا جا رہا ہے ۔ سپریم کورٹ اس پورے عمل کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے ۔

میں ہر کسی کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ این آر سی کا عمل  پوری غیر جانبداری ، شفافیت  اور باریک بینی سے انجا م دیا جا رہا ہے  اور یہ عمل اسی طرح جاری و ساری رہے گا۔ اس عمل  کے ہر مرحلے میں ہر شخص کو سننے کا مناسب موقع دیا جائے گا۔ پورے  عمل کو قانون اور مناسب کاروائی کے مطابق انجام دیا جا رہا ہے۔

ہم یقینی بنائیں گے کہ ہر فرد کو انصاف ملے اور اس کے ساتھ مناسب برتاؤ کیا جائے ۔ سبھی افراد  کے پاس قانون کے تحت دستیاب حل کا بھرپور موقع ہوگا ۔

حکومت یہ واضح کردینا چاہتی ہے کہ 30 جولائی کو این آر سی صرف مسودہ کی شکل میں شائع کیا جائے گا ۔ مسودہ کی اشاعت کے بعد کسی قسم کے دعوے اور اعتراضات کے لیے مناسب موقع دستیاب ہوگا۔ سبھی دعوے اور اعتراضات کا قانون کے مطابق  جائزہ لیا جائے گا ۔ دعووں اور اعتراضات کے ازالے سے قبل ہر کسی کو سننے کا مناسب موقع دیا جائے گا۔ اس کے بعد ہی حتمی این آر سی شائع کیا جائے گا۔

شہریت کے قوانین میں مذکور ہے کہ کوئی شخص  جو دعووں اور اعتراضات کے حل سے مطمئن نہیں ہے ، غیر ملکی سے متعلق ٹریبونل میں اپیل کر سکتا ہے ۔ لہذا این آر سی کی اشاعت کے بعد کسی کو حراستی  مرکز میں رکھنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے ۔

ریاستی حکومت کو یہ یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے کہ امن و امان برقرار رکھا جائے اور کسی کو قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے نیز سبھی کے تحفظ اور سیکوریٹی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کئے جائیں ۔ ڈر اور خوف کی وجہ نہ ہو۔ کسی کو پریشان کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مرکزی حکومت اس سلسلے میں حکومت آسام کو تمام تر ضروری امداد فراہم کرے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More