نئی دہلی، 09 اپریل نمامی گنگا پروگرام کو آگے بڑھاتے ہوئے صاف گنگا کے قومی مشن نے 2154.28 کروڑ والے 26 پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے ۔ یہ رقوم اتر پردیش ، اتراکھنڈ ، جھار کھنڈ میں خرچ کی جائیں گی تاکہ یومیہ 188 ملین لیٹر (تقریباً) نئے فضلات کی ٹریٹمنٹ ، 596 ایم ایل ڈی کی موجودہ ایس ٹی پی صلاحیت کے احیاء ، موجودہ ایس ٹی پی صلاحیت کے 30 ایم ایل ڈی کی تجدید کاری ، انٹر سیپشن اور ڈائیورزن کا کام اور فضلات کے 145.05کلو میٹر کا نیٹ ورک تیار کیا جاسکے ۔
7 comments