26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

این ایچ اے آئی نے مائی فاس ٹیگ اور فاس ٹیگ پارٹنر نام کے موبائل ایپ لانچ کئے

भारतीय राष्ट्रीय राजमार्ग प्राधिकरण (एनएचएआई) ने मोबाइल ऐप माइ फास्ट टैग और फास्टैग पार्टनर का शुभारंभ किया
Urdu News

 نئی دہلی،۔  نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی)نے آج نئی دہلی میں مائی فاس ٹیگ اور فاس ٹیگ نام کے دو موبائل ایپ لانچ کئے جس کا مقصد الیکٹرانک ٹول کلیکشن کے لئے فاس ٹیگز کی سہولت دستیاب کرانا ہے۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے این ایچ اے آئی کے چیئر مین  جناب دیپک کمار نے کہا کہ فاس ٹیگز خریدنے اور ریچارج کرنے کا بوجھل طریقہ الیکٹرانک ٹول کلیکشن پروجیکٹوں کے لئے ایک بڑی مشکل رہی ہے۔آج جن موبائل ایپوں کو لانچ کیا گیا ہے ان سے یہ کام آسان ہو جائے گا جس کی بدولت فاس ٹیگوں کی خرید اور انہیں ریچارج کرنا موبائل بٹن کے ایک کلک سے ممکن ہو جائے گا۔

مائی فاس ٹیگ ایک صارف ایپ ہے جسے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس سسٹمز دونوں کے لئے ایپ اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ کوئی بھی صارف اس ایپ پر فاس ٹیگز خرید سکتا ہے یا ریچارج کرسکتا ہے۔یہ ایپ لین دین پر نظر رکھنے میں بھی مدد کرتا ہے اور شکایات کے آن لائن ازالے کی سہولت بھی دستیاب کراتاہے۔

فاس ٹیگ پارٹنر ایک مرچنٹ ایپ ہے ۔ کامن سروسز سینٹر، بینکنگ پارٹنرز اور موٹرگاڑیوں کے ڈیلرز جیسی ایجنسیاں اس ایپ کے ذریعےفاس ٹیگ فروخت کرسکتی ہیں اور اس کا اندراج کرسکتی ہیں۔اس کے علاوہ اس ایپ کا استعمال آر ایف آئی ڈی ٹیگز کو ایکٹیویٹ(چالو)کرنے میں بھی کیا جاسکتا ہے۔یہ آر ایف آئی ڈی ٹیگ 2013 میں جاری کئے گئے گزٹ نوٹیفیکیشن کے تناظر میں ملک کے تقریباً 74 لاکھ کاروں کے ساتھ  بنے بنائے آتے ہیں۔یہ آر ایف آئی ڈی ٹیگز کاروں میں پہلے سے ہی لگے ہوتے ہیں ، لیکن خوابیدہ حالت میں ہوتے ہیں۔یہ ایپ ان آر ایف آئی ڈی ٹیگوں کو ای ٹی سی ٹیگ (فاس ٹیگ) میں بدل دے گا۔

جناب دیپک کمار نے یہ بھی بتایا کہ یکم اکتوبر 2017 سے ملک بھر کے 371 این ایچ اے آئی کے سبھی ٹول پلازہ کی لائنوں کو فاس ٹیگ سے متصف کردیا جائے گا۔ ہر ٹول پلازہ کی ایک لائن کو فاس ٹیگ لین میں تبدیل کردیا جائے گا۔اس لائن پر ادائیگی کی کوئی دوسری صورت قابل قبول نہیں ہوگی۔دوسری لائنیں جو اگرچہ فاس ٹیگ سے متصف ہوں گی، لیکن ان پر دوسرے طریقوں سے بھی ادائیگی کی اجازت ہوگی۔سبھی 371 این ایچ اے آئی ٹول پلازہ پر فاس ٹیگ سے متصف لائنیں یکم ستمبر 2017 سے چالو ہو جائیں گی۔

مذکورہ بالا باتوں کے علاوہ این ایچ اے آئی نے فاس ٹیگوں کی آن لائن فروخت اور ٹول پلازوں کے نزدیک واقع کامن سروسز سینٹر (سی ایس سی)کے ذریعے فاس ٹیگوں کی آف لائن فروخت کا بھی انتظام کیا ہے۔فاس ٹیگ اب جاری کرنے والے بینکوں کی ویب سائٹوں ؍این ایچ اے آئی کی ویب سائٹ؍ آئی ایچ ایم سی ایل کی ویب سائٹ سے آن لائن خریدے جاسکتے ہیں۔جن کی ڈلیوری خریداروں کے دروازے پر کوریئر کے ذریعے کی جائے گی۔کل یعنی 18 اگست 2017 سے فاس ٹیگ ٹول پلازوں کے نزدیک قائم کئے گئے کامن سروسز سینٹر (سی ایس سی) کے سیل پوائنٹس سے بھی خریدے جاسکیں گے۔اپنے وسیع نیٹ ورک کے سبب ایک مختصر مدت میں سی ایس سی نے 20 کروڑ آدھار کارڈ بنانے اور ڈیجیٹل انڈیا سے متعلق دیگر سنگ میل طے کرنے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔توقع ہے کہ سی ایس سی کے ساتھ اشتراک الیکٹرانک ٹول کلیکشن ایکو سسٹم کو مزید تقویت دے گا۔

اب تک 6 لاکھ سے زیادہ فاس ٹیگ فروخت کئے جاچکے ہیں۔ توقع ہے کہ فاس ٹیگ کی دستیابی اور فاس ٹیگ تک رسائی کو بہتر بنانے کے لئے کئے گئے ان اقدامات سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو انہیں خریدنے کی ترغیب ملے گی۔اس سے الیکٹرانک ٹول کلیکشن پروجیکٹ کو فروغ حاصل ہوگا۔ جس کا مقصد سفر کو مزید آسان ، تیز اور ماحولیات دوست بنانا ہے۔

نوٹ: موبائل ایپس کے پریزنٹیشن تک رسائی کے لئے یہاں کلک کریں یا پھر ہماری انگریزی کی ریلیز میں دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More