16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

این سی ایم سی نے اوڈیشہ،مغربی بنگال اور آندھرا پردیش کے سمندری طوفان سے متاثرہ علاقوںمیں راحت اور بچاؤ کے کاموں کا جائزہ لیا

Urdu News

نئی دہلی، کابینہ سیکریٹری جناب پی کے سنہا نے ریاستی اور مرکزی وزارتوں / اداروں کے  ساتھ  اوڈیشہ، مغربی بنگال اور آندھرا پردیش کے سمندری طوفان ‘فانی’  سے متاثرہ علاقوں میں راحت اور بچاؤ کے اقدامات  کا آج جائزہ لیا۔

اوڈیشہ کے حکام  نے بتایا کہ پوری ، بھونیشور اور دیگر علاقوں میں ٹیلی مواصلات اور بجلی ڈھانچے کو بہت نقصان پہنچا ہے۔  تاہم، قبل از وقت احتیاطی تدابیر اور بڑے پیمانے پر لوگوں کے انخلاء کے باعث ، انسانی زندگی کا نقصان کم سے کم رہا۔ مغربی بنگال کے حکام نے بتایا کہ سمندری طوفان کا ہلکا اثر پڑا جبکہ آندھرا پردیش کے حکام نے سریکاکولم ضلع میں بھاری بارشوں کی وجہ سے فصلوں اور سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے۔

کابینہ سکریٹری نے بجلی کی وزارت اور ٹیلی مواصلات کے  محکمہ کو بجلی کی فراہمی کی فوری بحالی کے لئے بجلی کے كھمبوں ، گینگ ورک مین ، مختلف صلاحیتوں والے  ڈیزل جنریٹر سیٹ فراہم کرنے کے لئے اوڈیشہ کی ریاستی حکومت کی جلد مدد کرنے کی ہدایت دی۔  توقع ہے کہ آج  بھونیشور تک بجلی کی سپلائی والے ٹرانسمیشن لائن بحال کردی جائے ۔ ٹیلی مواصلات کے محکمہ نے یہ اشارہ  دیا ہے کہ موبائل خدمات کوآج  جزوی طور پر بحال کر دیا جائے گا۔مذکورہ طوفان کے باعث  ریلوے  کے  بنیادی ڈھانچے کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ ریلوے نے اہم راستوں کو آپریشن کے قابل بنا دیا ہے اور آج سے ڈیزل انجن والی ٹرینوں  کا استعمال کرتے ہوئے ریل خدمات شروع کردے گا۔ بھونیشور تک جانے والی پروازیں کو دوپہر تک شروع ہو جائیں گی۔ تاہم، بندرگاہوں اور ریفائنری کے اداروں کو  کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ این ڈی آر ڈی ایف نے اوڈیشہ میں راحت اور  بچاؤ  کے امدادی کاموں  کے لئے 16 اضافی ٹیمیں بھیجی ہیں اور زیادہ تر سڑکوں پر گرے  درختوں  اور دیگر رکاوٹوں کو ہٹا دیا ہے۔

وزارت صحت نے اوڈیشہ حکومت کے مشورہ پر فیصلہ کیا ہے کہ 5 مئی کو اوڈیشہ میں ہونے والے این ای ای ٹی کے امتحانات کو ملتوی کر دی جائے ۔ وزارت صحت طبی ماہرین کی ٹیموں کو سمندری طوفان سے متاثرہ علاقوں میں ریاستی حکومت کی مدد کے لئےبھیج رہی ہے تاکہ  کسی بھی قسم کی وبائی امراض  کی روک تھام  کی جاسکے۔

امدادی کوششوں کا جائزہ لیتے ہوئے، کابینہ سکریٹری نے مرکزی وزارتوں / ایجنسیوں کے حکام کو اوڈیشہ حکومت کے ساتھ قریبی رابطے  میں رہنے اور تمام ضروری امداد فوری طور پر فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ ریاستوں کی متوقع ضروریات کو ذہن میں رکھتے ہوئے کھانے، ادویات، پینے کے پانی اور دیگر ضروری ساز و سامان کی وافر مقدار فراہمی کے لیے تیار رکھی جانی چاہیے۔ ریلوے اور شہری ہوا بازی  کے وزارتوں نے سمندری طوفان سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان کی مفت نقل و حمل کی سہولتیں  بھی فراہم کی ہیں۔

این سی ایم سی کے اجلاس میں، آندھرا پردیش، اوڈیشہ اور مغربی بنگال  کے چیف سکریٹریوں /پرنسپل سکریٹریوں  نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ  حصہ لیا۔  اس کے علاوہ وزیر اعظم کے دفتر کے سینئر افسران، وزارت داخلہ، وزارت دفاع، وزارت جہاز رانی ،وزارت  شہری ہوا بازی، وزارت ریلوے، وزارت پیٹرولیم و قدرتی گیس، وزارت بجلی،وزارت  ٹیلی مواصلات ، وزارت  سٹیل، پینے کے پانی اور حفظان صحت کی وزارت ، فوڈ پروسیسنگ کی وزارت ، وزارت  صحت اور وزارت  ماہی گیری کے نمائندوں کے ساتھ آئی ایم ڈی، این ڈی ایم اے اور این ڈی آر ڈی ایف  نے بھی اس اجلاس میں شرکت کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More