18.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

این سی سی بھائی چارہ اور وطن پرستی کا جذبہ پیدا کرتی ہے : نائب صدر جمہوریہ

Urdu News

 نئی دہلی؛ نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے نیشنل کیڈٹ کور کے یوم جمہوریہ کیمپ 2018 کا آج یہاں باضابطہ آغاز کیا۔ اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے ملک کے نوجوانوں کو سنوارنے اور ملک کی تعمیر میں خدمات انجام دینے والی دنیا کی سب سے بڑی یونیفارمڈ تنظیم کی کوششوں کی ستائش کی۔

یوم جمہوریہ کیمپ جو کہ قومی اور بین الاقوامی سرحدوں کو عبور کرتے ہوئے عالمی بھائی چارہ کو اجاگر کر تا ہے، کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ اس کیمپ کا ماحول بھائی چارہ اور وطن پرستی کے جذبے کو بیدار کرتا ہے۔ یہ کیمپ ہم سب کے لیے یادگار متحرک اور سیکھنے کا تجربہ ہے، اس سے آپ کو ملک کے مختلف حصوں کے کیڈٹوں کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کا موقع ملے گا۔ ساتھ ہی بیرونی دوست ممالک سے اس کیمپ میں آنے والے کیڈٹوں کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کا موقع ملے گا۔ اس سے نہ صرف ہمیں اپنے ملک کو بہتر طریقے سے سمجھنے بلکہ افق کو دراز کرنے اور دوسرے ممالک کے کیڈٹوں کے ساتھ طویل المیعاد دوستانہ تعلقات قائم کرنے کا بھی موقع ملے گا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More