نئی دہلی، ہندوستان کی بجلی پیداوار کرنے والی سب سے بڑی کمپنی این ٹی پی سی لمیٹڈ نے 12 مارچ 2018 کی تاریخ سے 800 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والے کڈگی سپر تھرمل پاور اسٹیشن کی تیسری یونٹ کی شروعات کی۔ اس کے ساتھ ہی کڈگی سپر تھرمل پاور اسٹیشن کی کل صلاحیت 2400 میگاواٹ ہوگئی ہے۔
علاوہ ازیں اس کی شروعات کے ساتھ ہی این ٹی پی سی اور این ٹی پی سی گروپ بجلی پیداکرنے کی صلاحیت بالترتیب 45300 میگاواٹ اور 52191 میگاواٹ ہوگئی ہے۔
این ٹی پی سی کے پاس کوئلے سے چلنے والے 20 پاور اسٹیشن، گیس سے چلنے والے 7 پاور اسٹیشن کے علاوہ 11 سولر پی وی، دو پن بجلی، ایک بادی اور 8 معاون ؍ مشترکہ ملکیت والے پاور اسٹیشن ہیں۔ کمپنی ملک کے متعدد مقامات میں 20 ہزار میگاواٹ سے زائد کی اضافی بجلی پیداوار کی صلاحیت کی تعمیر میں مصروف ہے۔