18 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ایوارڈ پانے والی خواتین دستکاروں اور بنکروں کے ہاتھ کی بنی مصنوعات کی نمائش

ایوارڈ پانے والی خواتین دستکاروں اور بنکروں کے ہاتھ کی بنی مصنوعات کی نمائش
Urdu News

نئی دہلی،   9 مارچ، ٹیکسٹائلز کی وزارت نے خواتین کے بین الاقوامی دن کی تقریبات کے حصے کے طور پر 44 ایوارڈ جیتنے والی خواتین دستکاروں اور بنکروں کے ہاتھ کی بنی مصنوعات کی خاص طور پر نمائش کی گئی۔ نمائش کا افتتاح ٹیکسٹائلز کی سکریٹری محترمہ رشمی ورما نے 8 مارچ 2017 کو کیا۔ یہ نمائش  جن پتھ میں واقع ہینڈلوم ہاٹ میں عوام کے لئے 8 سے 15  مارچ 2017 تک صبح 11 بجے سے رات 8 بجے لگائی گئی ہے۔ اس نمائش کے توسط سے ایوارڈ جیتنے والی خواتین دست کار اور بنکروں کو اپنے پروڈکس (مصنوعات) براہ راست گاہکوں کو فروخت کرنے کا موقع ملا ہے۔ یہ ہاتھ سے تیار کئے گئے پروڈکس کی خصوصی نمائش ہے۔

اس نمائش میں آسام، ہماچل پردیش، گجرات، حیدرآباد، اترپردیش، اڈیشہ، راجستھان، مغربی بنگال اور تریپورہ کی خواتین بنکرس کے ہاتھ کی بنی مصنوعات پیش کی گئی ہیں۔ ہتھ کرگھا زمرے میں بنے ہوئے کپڑوں میں اِری سلک، موگا سلک، گجرات ایکت، کچچ شال، پوچم پلی،ایکت، کلو شال، وانگ کھیفی، ٹائی اور ڈائی کاٹن ساڑی، بنارسی ساڑی، کوٹہ دورائی ساڑی اور جام دانی ساڑی شامل ہیں۔

دستاکری کے زمرے میں بہار ، مدھیہ پردیش، اڈیشہ، مغربی بنگال، اترپردیش، آندھرا پردیش، تمل ناڈو، گجرات، نئی دہلی، راجستھان اور منی پور کی خواتین دست کار حصہ لے رہی ہیں۔

Related posts

10 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More