17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ایچ آر ڈی کے مرکزی وزیر نے پرائمری مرحلے کے لئے 8 ہفتوں کا متبادل تعلیمی کیلنڈر جاری کیا

Urdu News

اساتذہ اور والدین کی مدد سے گھر پر تعلیمی سرگرمیوں کے ذریعہ کووڈ۔انیس کے سبب گھر پر رہنے کے دوران طلبہ۔ طالبات کو معنی خیز طور پر جوڑنے کے لئے پرائمری اور اپر پرائمری کی سطح پر طلبہ، سرپرستوں اور اساتذہ کے لئے وزارت برائے فروغ انسانی وسائل ( ایچ آر ڈی) کی رہنمائی میں این سی ای آر ٹی کے ذریعہ متبادل تعلیمی کلینڈر جاری کئے گئے ہیں۔ فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر جناب رمیش پوکھریال’ نشنک‘ نے آج نئی دہلی میں پرائمری سطح کے لئے آٹھ ہفتوں کا متبادل تعلیمی کلینڈر جاری کیا۔ اس سے پہلے پرائمری کلاسیز کے لئے چار ہفتے کا متبادل تعلیمی کلینڈر اپریل دو ہزار بیس میں شری پوکھریال کے ذریعہ جاری کیا گیا تھا۔

مرکزی وزیر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تفریح سے بھرے ، دلچسپ طریقوں سے تعلیم فراہم کرنے کے لئے یہ کلینڈر اساتذہ کو مختلف تکنیکی آلات اور سوشل میڈیا ٹولز کا استعمال کرنے کے لئے رہنما خطوط فراہم کرتا ہے جن کا استعمال طلبہ، سرپرستوں اور اساتذہ کے ذریعہ گھر پر رہتے ہوئے بھی کیا جا سکتا ہے۔ حالانکہ موبائل ، ریڈیو ، ٹیلی ویژن ، ایس ایم ایس اور مختلف سوشل میڈیا جیسے اس طرح کے آلات تک پہنچنے کے مختلف سطحوں کو بھی اس بابت دھیان میں رکھا گیا ہے۔ چونکہ یہ حقیقت کہ ہم میں سے بہت سے لوگوں کے موبائل میں انٹرنیٹ کی سہولت موجود نہیں ہے ، یا سوشل میڈیا کے مختلف ٹولز جیسے واٹس ایپ ، فیس بک ، ٹویٹر ، گوگل ، وغیرہ استعمال کرنے کے قابل نہیں ہیں ، ایسے میں کیلنڈر اساتذہ کو رہنمائی کرتا ہے کہ وہ والدین اور طلبہ کو موبائل فون پر ایس ایم ایس کے ذریعے یا وائس کال کے ذریعے آگے بتائیں۔

شری نشنک نے آگے کہا کہ اس کلینڈر میں دیویانگ بچوں (خصوصی ضرورت والے بچوں) سمیت تمام بچوں کی ضروریات کو پورا کیا گیا ہے۔ اس میں آڈیو کتب ، ریڈیو پروگرام اور ویڈیو پراگراموں کے لنک دئیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیلنڈر میں ہفتہ وار منصوبہ ہے جو دلچسپ اور چیلنجنگ سرگرمیوں پر مشتمل ہے ، نصاب یا درسی کتاب سے لیا گیا موضوع / باب کے حوالے سے ہے۔ سب سے اہم بات ، یہ سیکھنے کے نتائج کے ساتھ موضوعات کی میپنگ کرتا ہے۔ سیکھنے کے نتائج کے ساتھ موضوعات کی نقشہ سازی کا مقصد اساتذہ / والدین کو یہ سہولت فراہم کرنا ہے کہ وہ بچوں کی سیکھنے میں ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیں اور نصابی کتب سے آگے بھی جائیں۔ کیلنڈر میں دی جانے والی سرگرمیاں سیکھنے کے نتائج پر مرکوز ہیں۔

اس میں تجرباتی سیکھنے کی سرگرمیوں جیسے آرٹس ایجوکیشن ، جسمانی ورزشیں ، یوگا ، پیشہ ورانہ ہنرمندیاں وغیرہ بھی شامل ہیں۔ اس کیلنڈر میں ٹیبولر شکلوں میں کلاس وار اور موضوع وار سرگرمیاں شامل ہیں۔ اس کیلنڈر میں چار زبانوں سے متعلق سرگرمیاں شامل ہیں، یعنی ہندی انگریزی ، اردو اور سنسکرت۔ اس کلینڈر میں اساتذہ ، طلباء اور والدین میں تناؤ اور اضطراب کو کم کرنے کی حکمت عملیوں کو بھی جگہ دی گئی ہے۔

دی گئی تمام سرگرمیاں اپنے مزاج میں سجھانے والی ہیں ، نہ کہ حکم دینے والی ہیں اور نہ ہی ان میں ترتیب لازمی ہے۔ اساتذہ اور والدین چاہیں تو سرگرمیوں کو سیاق و سباق دینے کا انتخاب کرسکتے ہیں اور وہ بغیر ترتیب کی پروا کئے ایسے سرگرمیاں کر سکتے ہیں جن میں طالب علم دلچسپی ظاہر کرتا ہے۔

این سی ای آر ٹی نے پہلے ہی ٹی وی چینل سویم پربھا (کشور منچ) کے ذریعے طلباء ، والدین اور اساتذہ کے ساتھ براہ راست انٹرایکٹو سیشنز کا آغاز کیا ہے (مفت ڈی ٹی ایچ چینل 128 ، ڈش ٹی وی چینل # 950 ، سن ڈائریکٹ # 793 ، جیو ٹی وی ، ٹاٹا اسکائی # 756 ، ایرٹیل چینل # 440 ، ویڈیوکون چینل # 477) ، کشور منچ ایپ (پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے) اور یوٹیوب براہ راست (این سی ای آر ٹی آفیشل چینل) کی معرفت دستیاب ہے۔ روزانہ پیر سے ہفتہ تک یہ سیشنس سیکنڈری صبح 9 بجے سے صبح 10:30 بجے تک ، پرائمری کلاسوں کے لئے صبح 10:30 بجے سے 12:00 بجے تک ، اپر پرائمری کلاسوں کے لئے 12 بجے سے دوپہر 1:30 بجے تک اور ہائر سیکنڈری کلاسوں کے لئے 2:30 بجے سے شام 4:00 بجے تک نشر کئے جاتے ہیں۔

اس کلینڈر کو ایس سی ای آر ٹی / ایس آئی ای ، ڈائریکٹوریٹس آف ایجوکیشن ، کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن ، نوودیہ ودیالیہ سمیتی ، سی بی ایس ای ، اسٹیٹ اسکول ایجوکیشن بورڈز ، وغیرہ کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔ اکیڈمک کیلنڈر کے نفاذ سے متعلق تمام ایس سی ای آر ٹی کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنسنگ بھی کی گئی ہے۔

یہ ہمارے طلباء ، اساتذہ ، اسکول پرنسپلز اور والدین کو بااختیار بنائے گا کہ وہ آن لائن تدریسی۔ سیکھنے کے وسائل کا استعمال کرتے ہوئے اور سیکھنے کے نتائج کے حصول میں کوویڈ ۔19 سے نمٹنے کے مثبت طریقے تلاش کریں۔

Click here for Eight Week Alternative Academic Calendar for the Primary Stage -English

Click here for Eight Week Alternative Academic Calendar for the Primary Stage -Hindi

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More