Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ایچ آر ڈی کے وزیرمملکت جناب سنجے دھوترے نے آج نئی دہلی میں نیشنل انٹر اسکول بینڈ کمپٹیشن میں شرکت کی

Urdu News

نئی دہلی: انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر مملکت جناب سنجے دھوترے نے آج نئی دہلی میں نیشنل انٹر اسکول بینڈ کمپٹیشن میں شرکت کی۔جناب دھوترے نے اس میں شرکت کرنے والے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور جیتنے والی ٹیموں کو انعامات تقسیم کئے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب دھوترے نے کہا کہ انٹر اسکول بینڈ کمپٹیشن کا اصل مقصد طلباء کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے، جس پر وہ اپنی بہترین صلاحیتوں کا اظہار کرسکیں اور جرأت ، حب الوطنی اور قومی اتحاد کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھنے کے لئے انہیں ترغیب مل سکے۔اس مقابلے سے اس میں شرکت کرنے والے طلباء کو بہترین تال میل کے ساتھ کام کرنے اور نظم و ضبط کا طریقہ سیکھنے میں مدد ملتی ہے۔ یہ کام نہ صرف ان کے لئے توانائی اور ترغیب کا ذریعہ ہے، بلکہ سامعین کے لئے بھی ایسا ہی ہے۔

400 طلباء پر مشتمل 16 ٹیموں نے پورے ملک میں 6زونوں میں منعقد ہونے والے علاقائی انٹر اسکول بینڈ کمپٹیشن میں انعامات جیتے۔کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن اور نوودیہ ودیالیہ سمیتی کے اسکولوں نے بھی آج نئی دہلی میں تیاگ راج اسٹیڈیم میں منعقدہ قومی سطح کے مقابلے میں حصہ لیا ۔

اسکولی تعلیم اور خاندگی کے محکمے نے 2017ء میں انٹر اسکول بینڈ کمپٹیشن کا سلسلہ شروع کیاتھا۔ یہ مقابلہ 3 سطحوں پر منعقد کیاجاتا ہے، یعنی ریاستی، زونل اور قومی سطح پر۔لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے علیحدہ علیحدہ ٹیمیں ہوتی ہیں۔ 6 زونوں کی جیتنے والی ٹیمیں ، جن میں سے ایک ایک ٹیم لڑکوں کی اور ایک ایک ٹیم لڑکیوں کی ہوتی ہے، قومی سطح کے مقابلے میں حصہ لیتی ہیں۔اسی طریقے پر کے وی ایس اور این وی ایس میں بھی مقابلے ہوتے ہیں اور جیتنے والی دو ٹیمیں جن میں ایک لڑکوں کی اور ایک لڑکیوں کی ہوتی ہے، قومی سطح کے مقابلے میں حصہ لیتی ہے۔

انٹر اسکول بینڈ کمپٹیشن طلباء کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لئے ایک قومی پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ یہ صلاحیتیں ایک ساتھ کام کرتے ہوئے ٹائمنگ ، موسیقی ، آہنگ اور ہمسازی  میں ظاہر کی جاتی ہیں اور ان سے ‘ایک بھارت-شریسٹھ بھارت’ کی عکاسی ہوتی ہے۔اس کے ساتھ ہی ساتھ انہیں اپنی صلاحیت کے بہت زیادہ تعداد میں سامعین کے سامنے اظہار کا موقع ملتا ہے۔اس سے اسکول کے طلباء کے مانین حب الوطنی اور اتحاد کے جذبے کی آبیاری میں مدد ملتی ہے۔

اس سال 10050طلباء پر مشتمل 30 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی کل ملاکر 402 ٹیموں نے  ریاستی سطح کے مقابلے میں شرکت کی ، جن میں سے 59 ٹیمیں زونل سطح تک پہنچی اور 16 ٹیمیں قومی سطح تک پہنچی۔ اس موقع پر شرکت کرنے والے تمام طلباء نے ایک گروپ شو کا اہتمام بھی کیا۔

دونوں جیتنے والی ٹیمیں ،جن میں ایک لڑکوں کی اور ایک لڑکیوں کی ہے، یوم جمہوریہ کی پریڈ کی تقریب میں شرکت کریں گی اور انہیں یوم جمہوریہ کے کیمپ میں رکشا منتری کی تقریب میں بھی مدعو کیا جائے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More