28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ایکسپریس کے ذریعے دہلی این سی آر علاقے میں پہنچائی گئی سیال طبی آکسیجن کی سپلائی 7500 میٹرک ٹن سے زیادہ ہوئی

Urdu News

تمام رکاوٹوں کو پار کرتے ہوئے اور نئے حل تلاش کرنے کے لیے، ہندوستانی ریلوے ملک بھر کی مختلف ریاستوں میں سیال طبی آکسیجن (ایل ایم او) پہنچاکر راحت فراہم کرنے کا اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔ اب تک، ہندوستانی ریلوے نے ملک بھر کی مختلف ریاستوں میں 1304 سے زیادہ ٹینکروں میں 21939 میٹرک ٹن سے زیادہ سیال طبی آکسیجن کی سپلائی کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ  321 آکسیجن ایکسپریس نے اب تک اپنا سفر پورا کرکے مختلف ریاستوں کو راحت فراہم کی ہے۔

اس پریس ریلیز کو تیار کرنے کے وقت تک، 46 ٹینکروں میں 827 میٹرک ٹن سے زیادہ سیال طبی آکسیجن کے ساتھ 11 لوڈیڈ آکسیجن ایکسپریس اپنے سفر کے دوران راستے میں تھی۔

کرناٹک، تمل ناڈو اور ہریانہ میں سے ہر ایک ریاست میں سیال طبی آکسیجن (ایل ایم او) کی سپلائی 2000 میٹرک ٹن کو پار کر گئی۔

آندھرا پردیش اور تلنگانہ ریاست کے لیے سیال طبی آکسیجن (ایل ایم او) کی سپلائی بالترتیب 1800 میٹرک ٹن اور 1900 میٹرک ٹن کو پار کر گئی۔

غور طلب ہے کہ آکسیجن ایکسپریس نے 37 دن پہلے 24 اپریل کو مہاراشٹر میں 126 میٹرک ٹن کے ساتھ اپنی سپلائی شروع کی تھی۔

یہ ہندوستانی ریلوے کی کوشش ہے کہ درخواست کرنے والی ریاستوں کو حتی الامکان کم از کم وقت میں زیادہ سے زیادہ سیال طبی آکسیجن کی سپلائی کی جائے۔

آکسیجن ایکسپریس کے ذریعے آکسیجن کی سپلائی اتراکھنڈ، کرناٹک، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، آندھرا پردیش، راجستھان، تمل ناڈو، ہریانہ، تلنگانہ، پنجاب، کیرالہ، دہلی، اتر پردیش، جھارکھنڈ اور آسام جیسی 15 ریاستوں تک پہنچی ہے۔

اس پریس ریلیز کو تیار کرنے کے وقت تک، مہاراشٹر میں 614 میٹرک ٹن، اتر پردیش میں تقریباً 3797 میٹرک ٹن، مدھیہ پردیش میں 656 میٹرک ٹن، دہلی میں 5527 میٹرک ٹن، ہریانہ میں 2034 میٹرک ٹن، راجستھان میں 98 میٹرک ٹن، کرناٹک میں 2115 میٹرک ٹن، اتراکھنڈ میں 320 میٹرک ٹن، تمل ناڈو میں 2016 میٹرک ٹن، آندھرا پردیش میں 1896 میٹرک ٹن، پنجاب میں 225 میٹرک ٹن، کیرالہ میں 380 میٹرک ٹن، تلنگانہ میں 1978 میٹرک ٹن، جھارکھنڈ میں 38 میٹرک ٹن اور آسام میں 240 میٹرک ٹن آکسیجن کی سپلائی کی جا چکی ہے۔

اب تک آکسیجن ایکسپریس نے ملک بھر کی 15 ریاستوں کے تقریباً 39 شہروں/ قصبوں میں ایل ایم او کی سپلائی کی ہے، جیسے اتر پردیش میں لکھنؤ، وارانسی، کانپور، بریلی، گورکھپور اور آگرہ، مدھیہ پردیش میں ساگر، جبل پور، کٹنی اور بھوپال ، مہاراشٹر میں ناگپور، ناسک، پونہ، ممبئی اور سولاپور، تلنگانہ میں حیدرآباد، ہریانہ میں فرید آباد اور گروگرام، دہلی میں تغلق آباد، دہلی کینٹ اور اوکھلا، راجستھان میں کوٹہ اور کنک پارہ، کرناٹک میں بنگلورو، اتراکھنڈ میں دہرا دون، آندھرا پردیش میں نیلور، گنٹور، تڑی پتری اور وشاکھا پٹنم، کیرالہ میں ایرناکولم، تمل ناڈو میں تروولور، چنئی، توتی کورن، کوئمبٹور اور مدورئی، پنجاب میں بھٹنڈا اور پھلور، آسام میں کامروپ اور جھارکھنڈ میں رانچی شامل ہیں۔

ہندوستانی ریلوے نے آکسیجن کی سپلائی کے مقامات کے ساتھ مختلف راستوں کی پیمائش کی ہے اور ریاستوں کی کسی بھی ضرورت کے لیے خود کو تیار رکھا ہے۔ ایل ایم او لانے کے لیے ریاستیں ہندوستانی ریلوے کو ٹینکر مہیا کراتی ہیں۔

ملک بھر کو پار کرتے ہوئے، ہندوستانی ریلوے مغرب میں ہاپا، بڑودہ، مندرا اور مشرق میں راؤرکیلا، درگاپور، ٹاٹا نگر، انگل جیسے مقامات سے آکسیجن کی سپلائی کر رہی ہے اور پھر اسے پیچیدہ آپریشنل روٹ پلاننگ کے منظر نامہ میں اتراکھنڈ، کرناٹک، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، آندھرا پردیش، راجستھان، تمل ناڈو، ہریانہ، تلنگانہ، پنجاب، کیرالہ، دہلی، اتر پردیش اور آسام ریاستوں میں پہنچا رہی ہے۔

یہ یقینی بنانے کے لیے کہ آکسیجن راحت سب سے تیز وقت میں پہنچے، ریلوے آکسیجن ایکسپریس مال گاڑیوں کے آپریشن میں نئے پیمانے اور غیر معمولی ریکارڈ بنا رہا ہے۔ لمبی دوری کے زیادہ تر معاملوں میں ان اہم مال گاڑیوں کی اوسط رفتار 55 سے اوپر ہے۔ اعلی ترجیحات والے گرین کوریڈور پر دوڑ رہی مال گاڑیاں، انتہائی شدید ضرورت کے ساتھ، مختلف علاقوں کی آپریشنل ٹیمیں سب سے چنوتی بھرے حالات میں چوبیسوں گھنٹے کام کر رہی ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ آکسیجن سب سے جلدی اور حتی الامکان محدود وقت میں پہنچے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More