18.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ایک روزہ قومی سیمنار بعنوان’ نیتاجی سبھاش چندر بوس: راشٹر واد اور یووا سروکار کا جبلپور ، مدھیہ پردیش میں انعقاد

Urdu News

نئی دہلی: نیتاجی سبھاش چندر بوس کے 125 ویں یوم پیدائش کے موقع پر حکومت ہند کی وزارتِ ثقافت کے تحت اندرا گاندھی نیشنل سنٹر فارآرٹس (IGNCA) نے پانچ مارچ 2021 کو جبل پور (مدھیہ پردیش) میں ایک روز سیمنار بعنوان ’’نیتاجی سبھاش چندر بوس: راشٹر واد اور یووا سروکار ‘‘ کا اہتمام کیا۔

کیرالا کے عزت مآب گونر جناب عارف محمد خان نے پروگرام کا افتتاح کیا اور ثقافت اور سیاحت کے وزیر مملکت (آزاد چارج) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے تقریب کی صدارت کی۔

11.jpg

اس موقع پر جناب عارف محمد خان نے نیتاجی کو ’’دھیرپُرش‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مذمت، تعریف یا موت کسی بھی چیز کی پرواہ نہیں تھی۔ جناب عارف محمد خان نے کہا کہ نیتاجی نے عظیم قربانی کی مثال قائم کی۔

حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے جناب پٹیل نے کہا کہ جبل پور کے ساتھ نیتا جی کا گہرا تعلق تھا اور یہی وہ جگہ تھی جہاں سے ان کی زندگی نے ایک رخ اختیار کیا۔ جبلپور اور سیونی جیل کے ساتھ ان کی یا د یں ہمیشہ جڑی رہیں گی۔ جناب پٹیل نے کہا کہ نیتا جی سبھاش چندر بوس نوجوانوں کے لیئے ایک ترغیب کا وسیلہ ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو ملک اور معاشرے کی بہبود ک لئے کام کرنے کی غرض سے سامنے آنا چاہئے۔ جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے کہا کہ اب تک نیتا جی کے ساتھ انصاف نہیں ہوا اور اب ہم اس کی تلافی کے لئے صدق دلانے کی کوشش کررہے ہیں۔ اسی جانب نیتا جی کا یوم پیدائش 23 جنوری ملک بھر میں پراکرم دیوس کے طور پر منائے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

سیمنار میں خصوصی مدعوئین اور مقررین میں نیتاجی کے بھتیجے جناب چندر کمار بوس، میجر جنرل جی ڈی بخشی، پروفیسر کپل کمار، ڈاکٹرراگھون شرن شرما،جناب ایس پریمانند شرما، جناب دیویندر شرما، جناب رویندر واجپئی اور جناب منیش ترپاٹھی نے سنگا پور سے تقریب میں حصہ لیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More