25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ای سی آئی نے انتخابی انٹلی جنس پر ملٹی ڈیپارٹمنٹل کمیٹی کا اجلاس طلب کیا

Urdu News

نئی دہلی، ہندوستان کے چیف الیکشن کمشنر جناب سنیل اروڑہ نے آج یہاں الیکشن کمشنروں جناب اشوک لواسا اور جناب سشیل چندرا کے ساتھ انتخابی انٹلی جنس پرملٹی ڈیپارٹمنٹل کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا۔ ٹیکس بورڈز کے سربراہان، قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں، مرکزی پارلیمانی فورسز اور مالی اداروں کے نمائندوں نے اس اجلاس میں شرکت کی۔

میتنگ سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر جناب اروڑہ نے کہا کہ آزاد اور منصفافنہ انتخابات کرانے کے لئے انتخابی کمیشن کا یہ آئینی مشن ہے۔ شفاف اور منصفانہ انتخابات کرانا ہماری جمہوریت کے سب سے بڑے چیلنجوں میں سے ایک ہے جو عوام کو پیسے کی طاقت سے رجھانے میں بدعنوانی کی مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن نے اس لعنت پر روک لگانے کے لئے اہم اور تفصیلی رہنما خطوط جاری کئے ہین جن کے تحت امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کے ذریعہ پیسے کے خرچ اور اخراجات کی نگرانی کی جائے گی۔ سیاسی اخراجات پر نگرانی میکنزم مضبوط ہوچکا ہے اور کچھ عرضے سے ہماری ٹیموں نے بڑی رقمیں ضبط کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں شریک ایجنسیاں انفرادی طور پر اور مشترکہ طور پر صاف الیکشن کرانے میں بڑی جدو جہد کرتی ہیں۔متحدہ کارروائی کے بہتر نتائج اخذ ہوئے ہیں۔

الیکشن کمشنر جناب لواسا نے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کمیشن کی ہدایات پر عمل درآمد، مختلف اخراجات کی نگرانی ٹیموں اور اینفورس سے متعلق ٹیموں کو صاف الیکشن کرانے کے لئے متحدہ کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ ایجنسیوں کے درمیان انٹلی جنس کا اشتراک کے ذریعہ ان مسائل سے لڑنے یں مدد ملے گی۔

الیکشن کمشنر جناب چندرا نے انتخابی اخراجات کی نگرانی میکنزم پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مذکورہ میکنزم کے کام کے دو پہلو ہیں۔ ایک یہ کہ امیدواروں اور انتخابی پارٹیوں کے قانونی اخراجات کا پتہ لگانا اور دسرا اور اہم یہ کہ پیسے اور اشیا کا غیر قانونی استعمال نہ ہو۔

کم اعلی افسران نے اس میٹنگ میں شرکت کی ان  میں جناب پی سی مودی، چیئرپرسن اور رکن (آئی این وی)، سی بی ڈی ٹی؛ چیئرمین سی بی آئی سی جناب پرنب کمار داس، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے آئی آر ایس ڈائرکٹر  سنجے  کمار مشرا، محترمہ متالی مدھو سمیتا، آئی آر ایس، ڈی جی، سی ای آئی بی، جناب پنکج کمار مشرا، آئی آر ایس، ڈائرکٹر، فائننشیل انٹلی جنس یونٹ۔ آئی این ڈی؛ جناب راجیش راجن، آئی پی ایس، ڈی جی، سی آئی ایس ایف؛ جناب رجنی کانت مشرا، آئی پی ایس، ڈی جی،  ایس ایس بی؛ جناب ابھے، آئی پی ایس، ڈی جی،  این سی بی؛ جناب ارون کمار، آئی پی ایس، ڈی جی، آر پی ایف؛ جناب سنیل مہتہ، چیئرمین انڈین بینک ایسوسی ایشن؛ جناب راکیش آستھانہ، آئی پی ایس، ڈی جی،، بی اسی اے ایس؛  سینئر لیول فنکشنری  آئی بی آئی، شامل تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More