کورونا وائرس کی عالمی وبا کے پیش نظر ملک کے مختلف حصوں میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ موجودہ صورت حال کی وجہ سے پنشن پانے والوں کو کوئی پریشانی پیش نہ آئے، مرکزی پراویڈینٹ کمشنر نے ای پی ایف او کے فیلڈ افسروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ پنشن پانے والوں کی تفصیلات اور پنشن کی رقم کے بارے میں 25 مارچ تک رواں مہینے کا اسٹیٹ منٹ جاری کریں۔ انہوں نے مزید ہدایت دی کہ یہ پنشن ایڈوانس میں بینکوں کو دی جانی چاہئے تاکہ پنشن والوں کو ان کی ماہانہ پنشن وقت یعنی مارچ کے اندر حاصل ہوسکے۔