18.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ای پی ایف او نے جنوری 2021 میں ارکان کی تعداد میں 13.36 لاکھ کا نیٹ اضافہ کیا

Urdu News

نئی دہلی، 20 مارچ: 20 مارچ 2021 کو شائع ہونے والے تنخواہ کی ادائیگی سے متعلق ای پی ایف او کے عارضی پے رول ڈیٹا کے مطابق جنوری 2021 کے دوران 13.36 لاکھ خالص ارکان شامل کرنے کے ساتھ کسٹمر بیس میں اضافے کے رجحان کو اجاگر کرتا ہے۔ کووڈ-19 کی وبا کے باوجود ای پی ایف او نے رواں مالی سال کے دوران تقریباً 62.49 لاکھ صارفین کا اضافہ کیا۔

یہ اعداد و شمار دسمبر 2020 کے مقابلے میں جنوری 2021 کے مہینے میں 24 فیصد اضافے کو ظاہر کرتے ہیں۔ تنخواہ کی ادائیگی کے اعداد و شمار  (پے رول ڈیٹا) کا سال بہ سال تقابلی مطالعہ گذشتہ سال کی اسی مدت کے دوران نیٹ صارفین کی تعداد میں 27.79 فیصد اضافے کی نشان دہی کرتا ہے جو ای پی ایف او صارفین میں ترقی کی ماقبل کووڈ سطح پر واپسی کی نشان دہی کرتا ہے۔ ای پی ایف او کے پے رول کی تعداد میں اضافے اور اس کی رکنیت کی بنیاد میں تیزی سے توسیع کی ایک وجہ ای پی ایف او کی جانب سے کوویڈ-19 وبا کے درمیان بھارت سرکار کی اے بی آر آئی، پی ایم جی کے وائی اور پی ایم آر پی وائی جیسی اسکیموں کے ذریعے معیشت کو معمول پر لانے کے لیے دی گئی پالیسی معاونت کے علاوہ خدمات کی ہم وار فراہمی کے اقدامات کو بھی قرار دیا جاسکتا ہے۔

ماہ جنوری 2021 کے دوران شامل کیے گئے 13.36 لاکھ نیٹ صارفین میں سے تقریباً 8.20 لاکھ نئے ارکان کو پہلی بار ای پی ایف او کی سماجی تحفظ اسکیموں کا فائدہ ملے گا۔ تقریباً 5.16 لاکھ نیٹ صارفین نے ای پی ایف او چھوڑا اور پھر اس کے ساتھ دوبارہ جڑ گئے۔ یہ حقیقت ای پی ایف او کے تحت اداروں کے اندر صارفین کے ملازمتوں کے تبادلے اور حتمی ادائیگی کے بجائے رقوم منتقل کرکے ای پی ایف او کی رکنیت برقرار رکھنے کا انتخاب کی نشان دہی کرتی ہے۔

ارکان اب ملازمت کی تبدیلی پر پرانے پی ایف اکاؤنٹ سے نئے پی ایف اکاؤنٹ میں پی ایف ہولڈنگز کی آسان آٹو ٹرانسفر کی سہولت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں جس سے انھیں ای پی ایف او کے ساتھ اپنی رکنیت جاری رکھنے کی سہولت مل جاتی ہے۔

نیٹ پے رول ایڈیشن کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ جون 2020 میں اپنے عروج پر پہنچنے کے بعد رواں مالی سال کے دوران ای پی ایف او سے نکلنے والے ارکان کی تعداد میں مسلسل کمی آرہی ہے۔ یہ رجحان اس حقیقت کی نشان دہی کرتا ہے کہ ای پی ایف او سے ارکان کے اخراج کے عمل پر کووڈ-19 کے منفی اثرات بتدریج ختم ہو رہے ہیں۔

ارکان کو خارج کرنے کا ڈیٹا افراد/اداروں کے ذریعے داخل کردہ دعووں اور آجروں کی جانب سے اپ لوڈ کردہ ایگزٹ ڈیٹا کی بنیاد پر ہوتا ہے۔ جبکہ نئے صارفین کی تعداد اس نظام میں درج یونیورسل اکاؤنٹ نمبر  (یو اے این) پر مبنی ہے اور اسے غیر صفر رکنیت ملی ہے۔

اعداد و شمار کے عمر کے لحاط سے تجزیے سے ظاہر ہوتا ہے کہ جنوری 2021 کے دوران 22 سے 25 سال کی عمر کے گروپ نے کسٹمر بیس میں خاطر خواہ اضافہ درج کیا ہے جس کا خالص اندراج تقریباً 3.48 لاکھ ہے۔ عمر کے اس گروپ کو جاب مارکیٹ میں نیا سمجھا جاسکتا ہے۔ اس کے بعد 29 سے 35 سال کی عمر کا گروپ ہے جس میں تقریباً 2.69 لاکھ نیٹ انرولمنٹ ہیں، جسے تجربہ کار کارکنوں کے طور پر دیکھا جاسکتا ہے جنھوں نے اپنے کیریئر کی ترقی کے لیے ملازمتیں تبدیل کیں اور ای پی ایف او کے ساتھ رہنے کا انتخاب کیا۔

صنعت کا زمرہ وار تجزیہ پچھلے مہینوں کے مقابلے میں ایک صحت مند ارتقا کو ظاہر کرتا ہے۔ جنوری 2021 کے دوران 5.65 لاکھ کے خالص پے رول اضافے کے ساتھ ‘اسپیشلسٹ سروسز’ کا زمرہ اب بھی حجم کے لحاظ سے سرفہرست ہے۔ صنعت کی چوٹی کی 10 درجہ بندیوں میں برقی، میکانیکی یا جنرل انجینئرنگ مصنوعات کے زمرے کے ساتھ کمپیوٹر اور آئی ٹی خدمات کے زمرے میں ماہ بہ ماہ تقریباً 40 فیصد کی سب سے زیادہ نمو درج کی گئی جس میں گذشتہ ماہ میں 42205 اور جنوری 2021 میں بالترتیب 77392 کا خالص اضافہ ہوا تھا۔ اس کے بعد تجارتی اور کمرشیل اداروں کے زمرے میں گذشتہ ماہ کے مقابلے میں 82238 نیٹ پے رول اضافوں کے ساتھ 27 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کل ہند سطح پر تقابلی مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران تمام مالیاتی گروپوں کے دوران شامل کیے گئے 62.49 لاکھ مجموعی نیٹ صارفین میں سے 34.24 لاکھ نیٹ صارفین شامل کرکے مہاراشٹر، ہریانہ، گجرات، تمل ناڈو اور کرناٹک نیٹ پے رول ایڈیشن میں سب سے آگے ہیں۔

صنفی بنیاد پر تجزیہ ظاہر کرتا ہے کہ جنوری 2021 میں 2.61 لاکھ نیٹ خواتین صارفین کا اضافہ کیا گیا تھا جو دسمبر 2020 کے گذشتہ ماہ کے مقابلے میں تقریباً 30 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔

تنخواہ کی ادائیگی سے متعلق یہ اعداد و شمار عارضی ہیں کیوں کہ ملازمین کے ریکارڈ کو اپ ڈیٹ کرنا ایک مستقل عمل ہے، ڈیٹا کی تیاری ایک مسلسل سرگرمی ہے۔ اس لیے پچھلے اعداد و شمار کو ہر ماہ اپ ڈیٹ ہوجاتے ہیں۔ ای پی ایف او ستمبر 2017 اور اس کے بعد اپریل 2018 کی مدت کے لیے پے رول ڈیٹا جاری کرتا ہے۔ شائع شدہ اعداد و شمار میں وہ ارکان شامل ہیں جو ان مہینوں کے دوران ملازمت میں شامل ہوئے ہیں اور جن کا پی ایف تعاون حاصل ہوا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More