16.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ای پی ایف او کے ذریعہ نربادھ پہل قدمی کے تحت شکایتوں کے ازالے کے لئے شروع کی گئی واٹس ایپ ہیلپ لائن مقبولیت حاصل کر رہی ہے

Urdu News

نئی دہلی، اپنے اراکین کی زندگی مزید سہل بنانے کے لئے ای پی ایف او نے حال ہی میں کووِڈ۔19 وبائی مرض کے دوران اپنے گاہکوں کو بغیر روک ٹوک خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے مقصد سے اپنی نربادھ پہل قدمیوں کے سلسلے کے تحت ایک واٹس ایپ پر مبنی ہیلپ لائن اور شکایتوں کے  ازالے کے نظام کی شروعات کی تھی۔ اس ہیلپ لائن نے شراکت داروں کے درمیان خاصی مقبولیت حاصل کر لی ہے۔ اب تک ای پی ایف او نے واٹس ایپ کے توسط سے 164040 سے زیادہ شکایتوں اور سوالوں کو حل کیا ہے۔ واٹس ایپ ہیلپ لائن نمبر جاری ہونے کے بعد فیس بک / ٹوئیٹر جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر شکایتوں/سوالوں میں 30 فیصد کی کمی اور ای پی ایف آئی جی ایم ایس پورٹل (ای پی ایف او کے آن لائن شکایت ازالہ پورٹل) پر 16 فیصد کی کمی درج کی گئی ہے۔

یہ سہولت ای پی ایف او کو شکایتی ازالے کے دیے گئے متعدد سہولیاتی پلیٹ فارموں جیسے ویب پر مبنی ای پی ایف آئی جی ایم ایس پورٹل، سی پی جی آر اے ایم ایس، سوشل میڈیا پیج (فیس بک اور ٹوئیٹر) اور چوبیس گھنٹوں کے لئے وقف کال سینٹر کے علاوہ دی گئی ہے۔

واٹس ایپ کے بھارت میں مواصلات کے ایک زبردست وسیلے کے طور پر ابھرنے کے ساتھ ہی، ای پی ایف او نے اس زبردست موقع کا فائدہ اٹھایا ہے ۔ یہ ایپ اپنے سبھی شراکت داروں تک راست طور پر رسائی فراہم کرنے اور بات چیت کرنے کا ایک وسیلہ فراہم کرتا ہے۔ اس پہل قدمی کے ذریعہ پی ایف گاہکوں کو سب کے لئے رہنمائی کے الگ اصول پر عمل کرتے ہوئے انفرادی سطح پر ای پی ایف او کے علاقائی دفاتر کے ساتھ راست بات چیت کرنے کی اجازت حاصل ہوگی۔ یہ پہل قدمی گاہکوں کے لئے ان کے گھروں تک تیز رفتار اور محفوظ خدمات کو  یقینی بنائے گی۔

اب ای پی ایف او کے سبھی 138 دفاتر میں واٹس ایپ ہیلپ لائن خدمات کام کر رہی ہیں۔ کوئی بھی شراکت دار، جہاں پر اس کا پی ایف کھاتہ ہے، اس سے متعلق علاقائی دفتر کے ہیلپ لائن نمبر پر واٹس ایپ پیغام کے توسط سے، ای پی ایف او کے ذریعہ فراہم کی جانے والی خدمات سے متعلق کسی بھی قسم کی شکایت درج کرا سکتا ہے یا رہنمائی حاصل کر سکتا ہے۔ ای پی ایف او کی ویب سائٹ کے ہوم پیج پر سبھی علاقائی دفاتر کے وقف واٹس ایپ ہیلپ لائن نمبر فراہم کرائے گئے ہیں۔

اس ہیلپ لائن کا مقصد، ای پی ایف او کے ذریعہ ڈجیٹل پہل کو اپناکر اپنے گاہکوں کو آخری سرے تک رسائی فراہم کرتے ہوئے آتم نربھر بنانا ہے، جس سے بچولیوں پر ان کا انحصار کم ہو سکے۔ شکایتوں کے فوری طور پر ازالے کو یقینی بنانے کے لئے اور واٹس ایپ پر پوچھے گئے سوالات کے جوابات کو یقینی بنانے کے لئے، ہر ایک علاقائی دفتر میں ماہرین کی ایک ٹیم کی تعیناتی کی گئی ہے۔

واٹس ایپ پر پوچھ تاچھ اور شکایت کرنے کی سہولت دستیاب ہونے کے باعث، اراکین کو ای پی ایف او دفاتر میں خود جانے کی ضرورت بہت حد تک کم ہو جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی کووِڈ۔19 وبائی مرض ک دوران ای پی ایف او کے دفاتر میں سماجی فاصلہ بنائے رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔

یہ ہیلپ لائن وبائی مرض کے دوران ای پی ایف او اور اس کے گاہکوں کے درمیان مواصلات کے راست چینلوں کو مزید مضبوطی فراہم کرانے کی ایک کوشش ہے، جس سے ای  پی ایف او کی جوابدہی میں اضافہ ہو سکے اور گاہکوں کو وقت پر خدمات حاصل ہونے کی سہولت بہم پہنچ سکے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More