16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ا ی پی ایف او نے پچھلے دو مالی برسوں میں 1.39 کروڑ صارفین کا اضافہ کیا

Urdu News

نئی دلّی: ای پی ایف او کے ذریعے  حال ہی میں شائع کئے گئے عبوری پے رول  کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے  کہ ستمبر ، 2017 ء میں پے رول کے اعداد و شمار یکجا کئے جانے کے بعد سے ای پی ایف او کے لئے سبسکرائبرس کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے ۔ پے رول کے اعداد و شمار میں  سال 19-2018 ء اور  20-2019 ء کے سالانہ اعداد و شمار  کو  پیش کیا گیا ہے ۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ 19-2018 ء میں سبسکرائبر کی تعداد 61.12 لاکھ سے بڑھ کر  20-2019 ء میں 78.58 ہو گئی ہے ، جس سے 28 فی صد  کی شرح ترقی کا  اظہار  ہوتا ہے ۔  شائع شدہ اعداد و شمار میں وہ تمام نئے ارکان بھی شامل ہیں ، جنہوں نے اِس مہینے میں شرکت کی ہے اور جن کا تعاون  حاصل ہو چکا ہے ۔

          سبسکرائبر کی تعداد میں اضافہ اِس سے باہر جانے والوں  کی تعداد میں کمی  اور نئے ارکان  کی شمولیت میں اضافے کی وجہ سے ہے ۔  20-2019 ء کے لئے 8.5 فی صد ٹیکس سے مستثنیٰ رقم ، جو  سوشل سکیورٹی  کے دیگر تمسکات  اور فکسڈ ڈپازٹ میں سب سے  زیادہ شرح ہے ، نے   ای پی ایف او سے باہر جانے والوں  میں کمی  کرنے میں مدد دی ہے اور سال 20-2019 ء میں  پچھلے سال کے مقابلے صرف 10 فی صد لوگوں نے اسے ترک کیا ہے ۔

          اس کے  علاوہ ،  باہر جانے والے ارکان کے پھر سے شامل ہونے میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے  اور 19-2018 ء میں اِن کی تعداد 43.78 لاکھ تھی ، جو 20-2019 ء میں بڑھ کر 78.15 لاکھ ہو گئی ہے ۔  خود کار منتقلی کی سہولت   نے بھی  ، جس میں پی ایف کا  بقیہ بیلنس   کسی رکاوٹ کے بغیر  پرانے کھاتے سے نئے کھانے میں منتقل ہو سکتا ہے ، ممبر شپ کو جاری رکھنے میں  اہم رول ادا کیا ہے ۔

          سال 20-2019 ء کے دوران عمر کے لحاظ سے  کئے گئے تجزیہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ  26-28 ، 29-35 اور 35 سال سے زیادہ کی عمر کے گروپ کے اندراج میں پچھلے سال کے مقابلے  50 فی صد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے ۔ آن لائن طریقے سے خدمات کی فراہمی  میں تیزی سے اضافے  نے بھی  ملک کی افرادی قوت کو  ای پی ایف او  کی خدمات کی جانب راغب کیا ہے ۔ اس کے علاوہ ، پی ایف میں جمع رقم کو  اب  ایسی رقم  نہیں سمجھا جاتا ، جو نکالی نہ جا سکے ۔ کووڈ – 19 کے لئے 3 دن میں ایڈوانس  دینے کی سہولت کے ساتھ ای پی ایف او نے   بحران کے دوران صارفین کی ضروریات کو وقت  پر پورا کرنے میں بڑا رول ادا کیا ہے ۔ اسی طرح  پی ایف کا ایڈوانس   بے روزگاری ، شادی کے اخراجات ، اعلیٰ تعلیم  ، ہاؤسنگ اور علاج معالجے کی صورت میں بھی حاصل کیا جا سکتا ہے ۔

          اس کے علاوہ ، خواتین ورکروں کا اندراج  سال 20-2019 ء کے دوران 22 فی صد تک پہنچ  گیا ہے ، جو   پچھلے برسوں کے مقابلے زیادہ ہے  اور   افرادی قوت میں  خواتین کی زیادہ  شرکت   کا اظہار کرتا ہے ۔

          شائع کئے گئے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ  سال 19-2018 ء اور  20-2019 ء  کے دوران 1.13 لاکھ نئے اداروں نے  پہلی مرتبہ  ای پی ایف او میں شرکت کی ہے ۔ شرکت کے عمل کو  آسان بنانے سے   اداروں  کو  پورٹل کے ذریعے  پی ایف کوڈ حاصل کرنے میں آسانی ہوئی ہے ۔ اسی طرح انہیں  الیکٹرانک چالان  کم ریٹرن ( ای سی آر ) آن لائن  داخل کرنے  کی بھی سہولت  دی گئی ہے ۔

          زمرے  کے حساب سے کئے گئے تجزیہ سے ظاہر ہوتاہے کہ اسپتالوں اور مالی اداروں نے   50 فی صد سے زیادہ اضافہ  درج کیا ہے ، جب کہ  تجارتی اور  کاروباری اداروں  ، ٹیکسٹائل اور صفائی ستھرائی کی خدمات فراہم کرنے والے اداروں کے اندراج میں   20 فی صد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے ۔ حقیقت یہ ہے کہ  تجزیہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ  بھارت کی روزگار  کی مارکیٹ میں زیادہ   ملازمتیں  پیدا ہو رہی ہیں ، جو   20-2019 ء کے اقتصادی جائزے سے مطابقت رکھتی ہیں ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More