18 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بالواسطہ ٹیکسوں اور کسٹمز کے مرکزی بورڈ نے برآمدی اشیا کے ضلع وار اعدادوشمار یا نقطہ آغاز کی تفصیل جمع کرنے کا کام شروع کیا

Urdu News

نئی  دہلی: اضلاع  کو  برآمداتی مراکز میں تبدیل  کرنے کے وزیراعظم  جناب نریندرمودی   کے مقصد کے پیش  نظر بالواسطہ ٹیکسوں اور کسٹمز کے مرکزی بورڈ  (سی بی آئی سی )نے  برآمداتی اشیا کے ضلع وار اعدادوشمار یا  نقطہ آغاز کی تفصیل جمع کرنے  کا کام شروع کردیا ہے ۔ اس خیال کی گونج   حال ہی میں وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی بجٹ  تقریر میں  بھی سنائی دی تھی۔ برآمداتی اعلانات سے متعلق    اضافی معلومات برآمدات  کے لئے ہرایک ضلع کی اہمیت  کے بارے میں  پالیسی سازوں کو  کلیدی  شماریاتی  مادخل    فراہم کرائے گی اور  مقامی صلاحیت  میں اضافے کے لئے  اسی کے مطابق پالیسیاں  تیار کرنے میں مد د کرے گی۔

          اس کے  علاوہ برآمدات سے متعلق اعلانات  میں  اب   پارٹنر ممالک کو برآمدات کے لئے ہندوستان کے  آزاد اورترجیحاتی تجارتی معاہدے   ( ایف ٹی ایز /  پی  ٹی ایز ) معاہدے حاصل کرنے کے خواہشمند  برآمد کاروں  کے اعلانات  بھی شامل ہیں۔ اس سے  ہندوستانی برآمدکاروں کے ذریعہ ایف ٹی اے / پی ٹی اے کے تحت حاصل کئے گئے فائدوں سے متعلق  اہم اعداوشمار بھی  حاصل ہوسکیں گے اور اس سے حکومت کو  ملک کے بہترین مفاد میں  ہندوستان کی خارجہ تجارتی پالیسی تیار کرنے میں مدد ملے گی۔

          اس کے علاوہ سی بی آئی سی نے اب یہ ضروری قرار دیا ہے کہ  ہرایک جی ایس ٹی رجسٹرڈ  درآمد کار اور برآمدکار  اپنی  درآمد ات  اور برآمدات  سے  متعلق اعلانات  میں اپنی جی ایس ٹی آئی این درج کریں ۔اس سے نہ صرف ٹیکس دہندگان کو  آئی ٹی سی کریڈٹ اور آئی جی ایس ٹی ریفنڈ کا دعوی ٰ کرنے میں  مدد ملے گی بلکہ  اس سے جعل سازی کا مقابلہ کرنے میں  بھی مدد ملے گی۔

          سی بی آئی سی  کے مذکورہ بالا اقدامات سے   پالیسی سازوںکو اعدادوشمار  سے متعلق فیصلے کرنے میں مدد ملے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More