19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بالواسطہ ٹیکسوں اور کسٹم کے مرکزی بورڈ ( سی بی آئی سی ) کے افسران کو یومِ جمہوریہ ، 2019 کے موقع پر صدارتی ایوارڈ کی تفویض

Urdu News

نئی دہلی، ہر سال بالواسطہ ٹیکسوں اور کسٹم کے مرکزی افسران  ( سی بی آئی سی ) کو  ایسی خدمات کو از حد غیر معمولی جذبۂ خدمت سے انجام دینے کے لئے صدارتی ایوارڈ تفویض کئے جاتے ہیں ، جن میں جان جانے کے خطرات  لاحق ہوں ۔  اس کے علاوہ ، خصوصی طور پر ممتاز خدمات کے ریکارڈ کے اعتراف میں بھی اور اپنے فرائض کے انجام دہی میں عمدگی برقرار رکھنے کے لئے بھی یہ ایوارڈ تفویض کئے جاتے ہیں ۔ ان ایوارڈز کا اعلان  یومِ جموریہ کی تقریب کے موقع پر کیا جاتا ہے ۔ اس سال تین افسران کو  غیر معمولی ممتاز خدمات ، جن میں زندگی کو خطرہ لاحق تھا ، کے اعتراف میں صدارتی ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے ۔ اسی طریقے سے 43 افسران کو  خصوصی ممتاز ریکارڈ  کی حامل خدمات  کے اعتراف میں صدارتی ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے ۔

          اس سال کے انتخاب  کردہ افسران  میں  پرنسپل چیف کمشنر   رینک کے افسران بھی شامل ہیں ۔ ان میں ایک پرنسپل  چیف کمشنر  ، دو پرنسپل کمشنر ، دو کمشنر  ، 8 ایڈیشنل کمشنر ، 6 ڈپٹی اسسٹنٹ کمشنر ، 17 سپرنٹنڈنٹ اور 10 دیگر افسران کے نام شامل ہیں ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More