16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بحریہ کے سربراہ نے ڈی جی این سی سی یوم جمہوریہ کیمپ۔ 2018 پر این سی سی کیڈٹوں کی ستائش کی

Urdu News

نئی دہلی۔ بحریہ کے سربراہ( سی این ایس) پی وی ایس ایم۔ اے وی ایس ایم، ا ے ڈی سی ایڈ مرل سنیل لامبا نے آج کریپا پریڈ گراؤنڈ دہلی کینٹ( چھاؤنی) میں منعقدہ ڈی جی این سی سی یوم جمہوریہ کیمپ کا دورہ کیا اور این سی سی کے تینوں ونگس یعنی بری، بحری اور فضائیہ کے این سی سی کیڈٹوں کے ذریعہ دیئے گئے شاندار ‘‘ گارڈ آف آنرس’’ کا معائنہ کیا۔ اس کے بعد، این سی سی کیڈٹوں کے ذریعہ بہترین بینڈ کا مظاہرہ کیا گیا۔ بحریہ کے سربراہ نے بیداری سے متعلق مختلف سماجی عنوانات کی تصویر کشی اور اظہار کرنے والی تمام 17 این سی سی ڈائریکٹوریٹس کے این سی سی کیڈٹوں کے ذریعہ تیار کئے گئے فلیگ ایریا کا بھی معائنہ کیا۔

بعد میں، ایڈمرل سنیل لامبا کے کثیر ہنر مندی رکھنے والے کیڈٹوں ک ذریعہ پیش کی گئی۔ مالا مال بھارتی ثقافت کا مظاہرہ کرنے والی ثقافتی پیشکشوں کو بھی دیکھا۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں بحریہ کے سربراہ نے کیڈٹوں کے ذریعہ یپش کئے گئے شاندار گارڈ آف آنر، اسمارٹ ٹرن آؤٹ اور کیڈٹوں کے ذریعہ پیش کئے گئے ثقافتی پروگراموں اور ڈرل کا بھی معائنہ کیا اور این سی سی کیڈٹوں کی ہر میدان میں شاندار مظاہرہ اور کارکردگی پیش کرنے کے لئے، کیڈٹوں ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ این سی سی نوجوانوں کی ایک ابتدائی تنظیم ہے جو واحد ذہنی طاقت سے ملک کے لئے مستقبل کے رہنماؤں کو تراشنے اور زندگی کے ہرشعبے میں بہترین کارکردگی کررہی ہے اور ملک کے لئے ذی عقلی رہنماؤں کو تلاش کرنے کاکام کرتی ہے۔ ایڈ مرل سنیل لامبا نے این سی سی کیڈٹوں کی جوکھم بھری مہموں جن میں طویل مدتی خطروں سے بھری بحری مہموں کے لئےان کی بھی ستائش کی۔ بحریہ کے سربراہ( سی این ایس) نے این سی سی کیڈٹوں سے بھارت ماں کی خدمت کے لئے مسلح افواج میں شامل ہونے کی اپیل کی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More