18.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

برطانیہ کے امیگریشن کے وزیر مملکت برینڈن لیوس نے کرن رجیجو کے ساتھ وفد کے سطح کی بات چیت کی

UK MoS (Immigration) Mr. Brandon Lewis holds delegation level talks with Shri Kiren Rijiju
Urdu News

نئی دہلی، برطانیہ کے امیگریشن کے وزیر مملکت جناب برینڈن لیوس کی قیادت میں وہاں کے ایک وفد نے آج یہاں داخلی امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب کرن رجیجو کی سربراہی میں ہندوستانی وفد کے ساتھ بات چیت کی ۔ دونوں ملکوں کے وفود نے امیگریشن کے معاملوں میں تعاون بڑھانے ،انتہا پسندی سے نمٹنے ، حوالگی ، سائبر جرائم ، جرائم پیشہ افراد کے  ریکارڈدس ایک دوسرے کو فراہم کرنے اور برطانیہ سے لوٹنے والے  ہندوستانی ورکروں کے لئے سماجی سکیورٹی سمیت مختلف اور اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

بات چیت کے دوران جناب کرن رجیجو نے ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان نقل مکانی کے معاملات پر ہندوستان کی حکومت کے موقف کے بارے میں جانکاری دی اور ہندوستانیوں خصوصاََ ہندوستانی طلبا کے لئے مزید سازگار ویزا نظام پر برطانیہ حکومت کی طرف سے تعاون بھی مانگا ۔ہندوستان کی تیرہ حوالگی کی درخواستوں کو تیز کرنے میں برطانیہ حکومت کی جانب سے تعاون حاصل کرتے ہوئے داخلی امور کے وزیر مملکت کرن رجیجو نے  قتل کے الزامات کے سلسلے میں برطانیہ میں مطلوب محمد عبدالشکور کی حوالگی کے سلسلے میں ہندوستانی حکومت کی ایما پر ہندوستان آئے ہوئے برطانیہ کے وزیر کو  مکمل تعاون کا بھر پور یقین دلایا ۔ میٹنگ کے دوران  جناب رجیجو نے برطانیہ میں کشمیری اور سکھ انتہاں پسندوں کی جانب سے چلائے جا رہے اس  ہند مخالف پروپگنڈے پر ہندوستان کی تشویش سے آگاہ کیا جس کے  ہندوستان  کے اقتدار اعلیٰ پر سنگین جس کے نتائج  پرآمد ہو سکتے ہیں۔

حکومت ہند کی جانب سے جناب کرن رجیجو نے جرائم پیشہ افراد کے ریکارڈ کے تبادلہ کے بارے میں تعاون کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

جناب لیوس نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ہندوستان اور برطانیہ کے امیگریشن وزراء کے درمیان میٹنگوں میں یہ طے پایا گیا کہ ہر چھ مہینے بعد مذاکرات ہوا کریں گے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس سے باہمی تعلقات میں مزید استحکام آئے گا۔ دونوں ملکوں کے وفود نے دولت مشترکہ ملکوں کے سربراہوں کی آئندہ میٹنگ پر توجہ دی جو کہ اگلے سال اپریل میں لندن میں منعقد ہوگی ۔ جناب لیوس نے ہندوستان سے شرکت کی درخواست کی اور اس چوٹی کانفرنس کو کامیاب بنانے میں ہندوستان سے تعاون بھی مانگا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More