18 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

برلینیل کے حکام نے میلے میں بھارت کو بہتر طورپر پیش کئے جانے کی خواہش کااظہار کیا

Urdu News

نئی دہلی: ۔ٹورنٹو بین الاقوامی فلمی میلے (ٹی آئی ایف ایف ) 2019  میں  بھارتی وفد نے فلمی  صنعت کی اہم شخصیات اورمیلے کے انتظام سےوابستہ افراد سے بات چیت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔برلن بین  الاقوامی فلمی میلے ( برلینیل )  کے نمائندوں کے ساتھ اپنی  گفتگو میں  بھارتی وفد کے نمائندوں ،فلمی میلے کے ڈائریکٹوریٹ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل  جناب چیتنیہ  پرساد اور اطلاعات ونشریات کی وزارت میں ڈپٹی سکریٹری  محترمہ دھن پریت کور  نے برلینیل 2020  کے امکانات اور بھارت کی بہتر موجودگی  کے متبادلات  کے امکانات تلاش کئے ۔

برلینیل میں بھارت کی موجودگی:

          بات چیت کا پہلا دور ہیڈ         ،  مارکیٹنگ اینڈ ایڈورٹائزنگ ، برلینیل کی محترمہ جانا وولف  کے ساتھ ہوا ۔ برلینیل کی نمائندہ  کو فلم  شعبے میں  ہونے والی پالیسی تبدیلیوں سے آگاہ کیا گیا جن کا مقصد ’ بھارت میں شوٹنگ کو آسان بنانا ہے ‘   اس کے علاوہ تمام کاموں کی ایک ہی جگہ سے منظوری کے طریقے سے بھی آگاہ کیا گیا۔ محترمہ وولف  نے  ان  امکانی متبادلات کا ذکر کیا ، جس کی  یوروپی فلم مارکیٹ بھارت کی اضافہ شدہ موجودگی کو یقینی بنانے کےلئے منتظر ہے ۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image001PYL1.jpg

نتیجتاََ  بھارتی وفد نے برلن  بین الاقوامی فلمی میلے کی ایگزیکٹو  ڈائریکٹر محترمہ  میریٹے ریزن بیک  سے ملاقات کی ،جس کا مقصد برلن میلے میں بھارتی فلموںکی اضافہ شدہ موجودگی کے بارے میں موٹے طور پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔محترمہ ریزن بیک نے یقین دلایا کہ اس تجویز پر برلن  کی تخلیقی اور آرٹسٹک شاخ غور کرے گی۔

بھارتی وفد نے ٹی آئی ایف ایف میں  سرکردہ  ساجھیداروں سے بات چیت کی :

          بھارتی پویلین کا دورہ کرنے والی اہم شحصیات میں  ٹورنٹو بین الاقوامی فلمی میلے کی ساتھی ہیڈ  اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر  محترمہ  جان ویسنٹے   بھی شامل تھیں ۔ انہیں  50 ویں  آئی ایف ایف آئی کے بارے میں  اوراس کی پروگرامنگ کے بارے میں واقف کرایا گیا۔ آئی ایف ایف آئی  کا فریم ورک یعنی براؤشر اور پوسٹر پیش  کئے گئے ۔ انہوں نے آئی ایف ایف آئی  2019  کی تعریف کی اور اس کی عظیم کامیابی کے لئے امید ظاہر کی ۔

بھارتی وفد نے عالمی فلمی شخصیات سے بھی ملاقات کی ، جن میں  ٹورنٹو  بین الاقوامی فلمی میلے کے ڈائریکٹر ، بورڈ اینڈ ایگزیکٹو  ریلیشنز  جناب ڈیوڈ ویلا ، ہارٹ لینڈ  فلم فیسٹول کے صد ر جناب  کریگ پراٹر ، اسپیشل  ٹریٹس  پروڈکشنز  کے  سی ای او جناب  کولن برو ز ،  ریڈینس فلمز کے سی ای او جناب مینگزی  اور وزٹ فلمز  کے جناب  طارق  شکری شامل تھے۔  ان ساجھیداروں نے  آئی ایف ایف آئی  کی گولڈن جوبلی کڑی میں  شرکت کی خواہش کا اظہار کیا اور پالیسی میں  تبدیلی کا خیر مقدم کیا ۔ جن کا مقصدبھارت میں شوٹنگ کو آسان بنانا  ہے ۔ انہوں  نے ایک ہی جگہ سے  مختلف کاموں کی اجازت دینے کے حالیہ اقدام کی ستائش کی ،جس سے  فلمیں  بنانے میں آسانی پیدا ہوگی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More