15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

برہمپترکے اعلیٰ اختیاراتی نظرثانی بورڈ کی 9ویں میٹنگ

Urdu News

نئی دہلی، یکم جنوری؍  برہمپتر بورڈ سے متعلق  اعلیٰ اختیاراتی نظرثانی بورڈ کی 9ویں میٹنگ 30 دسمبر 2017 کو گورگوس، قاضی رنگا، آسام میں منعقد ہوئی۔

اس میٹنگ کی صدارت آبی وسائل و دریائی ترقیات اور گنگا احیاء کے وزیر جناب نتن جے رام گڈکری نے کی۔ اس میٹنگ میں آسام کے وزیراعلیٰ جناب سربا نند سونووال، آسام کے آبی وسائل کے وزیر جناب کیشومہنتا، نقل و حمل کے وزیر جناب چند موہن پٹواری، وزیرزراعت آسام جناب اتل بورا، آبی وسائل کے وزیر جناب لیٹ پاؤ ہاپ کِپ،حکومت آسام کے چیف سکریٹری، حکومت اروناچل پردیش کے چیف سکریٹری اور طاس والی ریاستوں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

جناب نتن جے رام گڈکری نے اس موقع پر  آئی آئی ٹی گواہاٹی کے ذریعے تیار کردہ ریاضی نمونہ مطالعہ بھی لانچ کیا، جسے برہما-آئی ڈی کا نام دیا گیا ہے۔ یہ پروجیکٹ 3.00 کی لاگت سے برہمپتر بورڈ نے اسپانسر کیا ہے۔

9ویں اعلیٰ اختیاراتی رِویو بورڈ کی 9ویں میٹنگ میں کلیدی نکات پر گفت و شنید اور اتفاق کیا گیا ۔ ان نکات میں اعلیٰ اختیاراتی رویو بورڈ(ایچ پی  آر بی) کے ذریعے برہمپتر بورڈ کی تشکیل نو، جس نے یہ مشورہ دیا ہے کہ فنڈ کا بڑے پیمانے پر استعمال کام کاج کیلئے ہونا چاہئے اور محدود فنڈ تنخواہوں اور اجرتوں اور دیگر مدوں میں صرف کیا جانا چاہئے۔

ایچ پی آر بی نے مجولی جزیرے کو سیلاب سے محفوظ کرنے کیلئے 237کروڑ روپے کی رقم کے ساتھ منظوری دیتے ہوئے پروجیکٹ کی  توثیق کی ہے تاکہ مٹی کے کٹاؤ کو روکا جا سکے۔

ایچ پی آر بی نے مجولی میں برہمپتر بورڈ آفس کمپلیکس کے قیام کو بھی اپنی منظوری دی ہے۔ ایچ پی آر بی نے مکمل برہمپتر طاس کیلئے ماسٹر پلان، افادیت پر مبنی رپورٹوں اور ڈی پی آر کی تیاری کیلئے اپنی منظوری دی ہے، جسے وزارت کے تحت ویب کوس نام کی سرکاری دائرۂ کار کی صنعت کو سونپا جائے گا۔

ایچ پی آر بی نے تجویز رکھی ہے کہ آئی آئی ٹی گواہاٹی میں برہمپتر کا ایک مرکز قائم کیا جائے، جو ہائیڈرولوجی، ماحولیات، اندرون ملک آبی راستوں، زراعت اور سماجیات جیسے کثیر النوع شعبہ جاتی پہلوؤں کا احاطہ کرے۔ اس مقصد کیلئے آئی آئی ٹی گواہاٹی تقریباً 4 ایکٹر آراضی کی شناخت کر کے اسے متعلقہ مرکز کیلئے نامزد کرے گی اور حکومت ہند اس مرکز کے قیام میں اپنی جانب سے مدد دے گی۔

ایچ پی آر بی نے مشورہ دیا ہے کہ مٹی کے کٹاؤ اور گاد جمع ہونے سے روکنے کیلئے ریاست کی بالائی حصوں میں سرگرمی سے جنگل بانی کے پروگرام چلائے جائیں اور ڈیلٹا ایریا پر خصوصی طور سے توجہ مرکرکوز کی جائے۔ اس کے لئے آبی وسائل کی وزارت، آر ڈی اینڈ جی آر برہمپتر بورڈ کے توسط سے ایک ریویو تیار کرے گی، جسےماحولیات اور جنگلات کی وزارت اور سی سی کی جانکاری میں لایا جائے گا تاکہ سی اے ایم پی اے کے توسط سے غوروفکر کے بعد فنڈ جاری ہو سکیں۔

ایچ پی آر بی نے برہمپتر بورڈ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ تمام دریائی طاسوں کیلئے ماسٹر پلان کو 31مارچ 2018 تک پارٹی ریاستوں کے ساتھ ساجھا کرے۔

ایچ پی آر بی نے برہمپتر بورڈکو مشورہ دیا ہے کہ وہ تمام طاس والی ریاستوں میں مشاورتی بورڈ کی تشکیل عمل میں لائے۔ ایچ پی آر بی نے یہ بات تسلیم کی ہے کہ طاس کی ریاستوں کو آبی وسائل محکموں کے سلسلے میں اپنی صلاحیت بہم پہنچانی چاہئے اور اس نے برہمپتر بورڈ اور مرکزی آبی کمیشن کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ہر طاس والی ریاست میں علاقائی ورکشاپوں  کا اہتمام کرے تاکہ ماسٹر پلان کی تیاری، افادیت پر مبنی رپورٹ  اور تفصیلی پروجیکٹوں رپورٹو ں کی تیاری کے سلسلے میں صلاحیت سازی عمل میں آ سکے۔

جناب گڈکری نے توقع ظاہر کی ہے کہ برہمپتر بورڈ سیلاب، مٹی کے کٹاؤ، برہمپتر ندی میں گاد کے جمنے جیسے مسائل اور چنوتیوں کو افزوں اقتصادی ترقی کیلئے تمام متعلقہ شراکت داروں کے  مواقع میں بدل دے گا۔ انہوں نے خیال پیش کیا کہ برہمپتر کو ایک بڑے پُل کے طورپر ترقی دی جانی چاہئے، جو بھارت کو جنوب ایشیا سے مربوط کر دے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More