16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بعض برآمدی اشیاء کے قابل واپسی محصول کی شرحوں میں تبدیلی

Urdu News

نئی دہلی، حکومت ہند نے اپنے نوٹیفکیشن نمبر 89/2017- کسٹمس مورخہ  21 ستمبر 2017 میں مشتہر کیا  تھا کہ ڈیوٹی کے  قابل واپسی محصول   کی  آل انڈسٹری شرحوں (اے آئی آر ایس ) کا اطلاق یکم اکتوبر 2017 سے ہوگا۔ برآمدات کے معاملے میں ٹیکس کو زیادہ  معقول بنانے کے مقصد سے صنعت اور تجارت کی طرف سے مختلف تجویزوں پر غور کرنے کے بعد حکومت نے  102 محصولی اشیاء کے لئے  ڈیوٹی  قابل واپسی محصول کی آل  انڈسٹری شرحوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

برآمدی اشیاء میں زیادہ تر سمندری اور سی فوڈ اشیاء، آٹو موبائل ٹائر  اور بائیسکل کے ٹائر اور ٹیوب ، چمڑا اور چمڑے کی مصنوعات ،یارن ،اونی کپڑے شیشے کی دستکاری کی اشیاء اور سائیکلیں وغیرہ شامل ہیں ۔

قابل واپسی محصول کی نظر ثانی شدہ شرحوں سے  برآمدی شعبے کی تشو یش کو حل کرنے میں مدد ملے گی اور عالمی معیشت میں ہندوستان کی برآمدات زیادہ مقابلہ آرائی کے قابل ہو  جائیں گی۔ مزید تفصیلات کےلئے نوٹیفکیشن نمبر 8/2018-Cus (این ٹی ) مورخہ 22 جنوری 2018 کو ویب سائٹ  cbec.gov.in   سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے ۔ قابل واپسی محصول کی اضافہ شدہ شرحوں کا اطلاق 25 جنوری 2018 سے ہو گا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More