17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بنگال کے کیمیکلز اینڈ فارماسیوٹیکلز لمیٹڈ نے اگست 2020میں 8.3 کروڑروپے قیمت کے فنائل کی پیداوارکی

Urdu News

  نئی دہلی: بنگال کیمیکلز اینڈ فارماسیوٹیکلز لمیٹڈ ( بی سی پی ایل ) نے اگست ، 2020میں 8.3کروڑروپے قیمت کے فنائل کی پیداوارکی جو کمپنی کے 120برسوں کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے ۔

بنگال کیمیکلز اینڈ فارماسیوٹیکلز لمیٹڈکیمیکلزاورفرٹیلائزر وزارت کے تحت ایک سرکاری صنعت ہے ۔

 کیمیکلزاور فرٹیلائزرس  کے مرکز ی وزیرجناب ڈی وی سدانند گوڑانے پیداوارکا شاندارمظاہرہ کرنے کے لئے کمپنی کے انتظامیہ اورکارکنان کو مبارکباد دی ہے ۔

کمپنی کے مالی اورانتظامی ڈائرکٹرپی ایم چندریانے بتایاکہ یہ اکائی ستمبر ،2020کے مہینے میں 10کروڑروپے کی پیداوارکے ہدف کو حاصل کرنے کی سمت میں کام کررہی ہے ۔

کمپنی کے مغربی بنگال واقع پنی ہاٹی پیداواراکائی نے کمپنی کے ایڈوانس پیداوار‘‘لیمپ برانڈفنائل ’’ کی پیداوارکی جاتی ہے ۔

کووڈ لاک ڈاون کے باوجود پنی ہاٹی پیداوارکے ساتھ ساتھ منافع کمانے کے معاملے میں بھی اچھی کارکردگی رہی ہے ۔ اس دوران بڑھتی ہوئی مانگ کو پوراکرنے کے لئے یہاں ایک دن میں 51960فنائل کی بوتلیں بنانے کا ریکارڈ بنایاہے ۔

31اگست ، 2020تک رواں مالی سال کے آخری پانچ مہینوں میں بی سی پی ایل نے 9.6کروڑروپے کا منافع کمایاہے اورگذشتہ مالی سال کی 30ستمبر ،2019کے آخری  ششماہی میں کمائے 5.6کروڑروپے اور گذشتہ پورے سال کمائے 14.4کروڑروپے کی منافع کے مقابلے میں موجودہ مالی سال کی 30ستمبر کو سال کے ختم ہونے والی ششماہی میں 14.6کروڑروپے کی منافع کمانے کا اندازہ لگارہی ہے جو 260فیصد زیادہ ہے ۔

رواں مالی سال کے آخری ششماہی میں کمپنی کا منافع نسبتاًگذشتہ مالی سال 20-2019کی اسی مدت کے دوران 17فیصد کے مقابلے میں 30فیصد زیادہ رہا۔ گذشتہ چاربرسوں میں کمپنی کا منافع نسبت  4فیصد سے بڑھ کر 30فیصد ہوگیاہے جو تقریبا 8گنازیادہ ہے ۔بنگال کیمیکلز اینڈ فارماسیوٹیکلز لمیٹڈ ہندوستان کی پہلی فارماسیوٹیکلز کمپنی ہے جو گھروں اور کاروباری اور صنعتی میدانوں میں استعمال کئے جانے والے کئی طرح کی کیمیکل  مصنوعات بناتی ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More