کے ہندوستان کے سرکاری دورہ کے دوران ایک پریس بیان میں کہا کہ وزیر اعظم شیخ حسینہ کے ہندوستان آمد پر ان کا استقبال کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آپ پوئلا بوئیشاکھ سے ٹھیک پہلے ایک بابرکت وقت میں ہندوستان تشریف لائی ہیں ۔ اس موقع پرآپ کو اورآپ کے عوام کو نئے سال کی مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ آپ کا دورہ دونوں ملکوں اور دونوں ملکوں کے عوام کے مابین دوستی کے ایک سنہرے دور کی عکاسی کرتا ہے ۔ ہمارے تعلقات اور ہماری شراکت دار ی کی کامیابیوں میں غیر معمولی تبدیلی آپ کی مضبوط اور فیصلہ کن قیادت کی واضح مظہر ہے ۔1971 کی جنگ آزادی میں جن ہندوستانی سپاہیوں نے اپنی جانیں نچھاور کیں ان کی عزت افزائی کے سلسلے میں آپ کا فیصلہ ہندوستان کے عوام کے دل کی گہرائیوں کو چھو لیاہے ۔ ہر ہندوستانی یہ جان کر فخر محسوس کرتا ہے کہ ہندوستانی سپاہیوں اور بیر مکتی جودھا نے مل کر دہشت گردی کے دور حکومت سے بنگلہ دیش کو آزاد ی دلانے کے لیے جنگ کی ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ عزت مآب شیخ حسینہ اور میں نے اپنی وسیع تر شراکت داری کے سلسلے میں مفید اور جامع بات چیت کی ۔ ہم لوگوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ہمارے تعاون کا ایجنڈا بامقصد عمل پر مرکوز رہا ہے ۔ ہم لوگوں نے خاص طور سے اپنے تعلقات کو فروغ دینے کے لیے نئے مواقع تیار کرنے پر غور کیا ۔ ہم نئے شعبوں میں خاص طور سے چند ہائی ٹکنالوجی کےان شعبوں میں تعاون قائم کرنا چاہتے ہیں ، جن کا ہمارے سماج کے نوجوانوں سےگہرا تعلق ہے ۔ ان میں الیکٹرانکس، انفارمیشن ٹکنالوجی ، سائبر سیکوریٹی ، خلائی تحقیق ، شہری نیو کلیائی توانائی اور دیگر شعبے شامل ہیں ۔