نئی دہلی: آئی آرسی ٹی سی نے مصنوعی خفیہ ذرائع اطلاع کے ذریعہ مخصوص اطلاعات جمع کرنے کا ایک ماڈیول وضع کیاہے ،جس کامقصد یہ ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کا استعمال کرکے معیاری آپریٹنگ ضابطوں میں درآئی کمیوں کوتلاش کیاجاسکے ۔ اس ماڈیول کو بیس کچنوں میں استعمال کیاجائیگااوراس کااطلاق پورے بھار ت میں ہوگا ۔مذکورہ مصنوعی انٹیلی جنس ماڈیول اس حقیقت کو تسلیم کرتاہے کہ وہ وژن کمپیوٹنگ کے ساتھ ویڈیو اورفوٹوگراف کی اپنی اہمیت ہوتی ہے ۔ اس کے ذریعہ غیرمتوقع تبدیلی کاپتہ لگایاجاسکتاہے یا کسی بھی ایسے عمل کو شناخت کیاجاتاہے جو متوقع طرز عمل کے خلاف ہو اس کے لئے مشین پرمشتمل اطلاعاتی شماریات کا استعمال کیاجاتاہے ۔
ابتداًآئی آرسی ٹی سی کے 16بیس کچنوں میں انھیں اعلیٰ صلاحیت والے کیمروں کے ساتھ لگایاگیاہے اور ان کا سلسلہ اے ون وژن ڈیٹیکیشن کے بڑے مانیٹروں سے جوڑا گیاہے ۔ 16بیس کچنوں کی براہ راست اسٹریمنگ ہروقت مانیٹرپردیکھی جاسکتی ہے ۔ اس نظام کے تحت پگڑی ، یونیفارم ، چوہوں اوردیگرکترنے والے جانوروں اورکچن میں باربارآنے جانے والوں پرنظررکھی جاتی ہے اور قابل اعتراض نقل وحرکت کوآئی آرسی ٹی سی سے مطلع کیاجاتاہے ۔
اے ون سسٹم کااستعمال کیٹرنگ یونٹوں کی حالت بہتربنانے میں کیاجائیگااس سسٹم کے ذریعہ کیٹرنگ کے پورے آپریشن میں کسی بھی طرح کی بے اعتدالی کا پتہ لگایاجاسکتاہے ۔ مان لیجیئے کہ کسی بھی باورچی خانے کا طباخ یاشف اپنی یونیفارم نہیں پہنے ہوئے ہے اورلازمی ٹوپی بھی نہیں لگائے ہوئے ہے تواس صورت میں اے ون سسٹم خودکارطریقے سے اس کو نوٹ کرلے گا۔ اور اس کی اطلاع متعلقہ ٹھیکیدار کوفوری طورپر فراہم کریگا۔ اگریہ معاملہ طے شدہ مدت کے اندرطے نہیں پاتاتو اس کی اطلاع فوری طورپر ذمہ دارآئی آرسی ٹی سی افسران کو دی جائیگی ۔
جب ایک مرتبہ کوئی بھی کمی یاسقم یا بے اعتدالی خفیہ کیمروں کی پکڑمیں آجائیگی تو سسٹم خود کارطورپر ایک ٹکٹ تیارکریگا ،اس کی فوری اطلاع تمام متعلقہ یونٹوں کو ای میل کے ذریعہ دی جائیگی اور ضروری کارروائی سے متعلق پورٹل کو بھی خبردارکیاجائیگا۔ پہلے سے طے شدہ ضابطوں سے متعلق کارروائی شروع ہوگی ۔ بیس کچن کارکردگی کو کسی خاص مدت کے لئے زیرمطالعہ لایاجاسکے گا۔ اس سلسلے میں آن لائن پلیٹ فارم پرپیش کی گئی رپورٹ کو ذریعہ بنایاجائیگا ۔ مذکورہ ماڈیول نئی دہلی میں واقع کمپنی جس کانام ووبوٹ ہے ، کے تعاون واشتراک سے تیارکیاگیاہے ۔