نئی دہلی۔مبر؛ جو نوجوان ملک کی خدمت کرنا چاہتے ہوں اور بھارتی بحریہ میں شام ہونا چاہتے ہوں وہ اب ملک کے کامن سروسز سینٹر سی ایس سی کے کسی بھی مرکز میں جاسکتے ہیں اور آن لائن درخواست فارموں کو بھرنے میں ( بھارتی بحریہ میں شامل ہونے کے لیے)مدد لےسکتے ہیں۔ سی ایس سی کی طرف سے یہ سروس بہت ہی معمولی فیس 60 روپے (اور جی ایس ٹی) کی معمولی شرح پر دستیاب ہوگی۔ اس سہولت کو استعمال کرنے سے درخواست دینے کا عمل بہت حد تک آسان بن جائے گا۔ البتہ یہ پوری طرح اختیاری ہے۔
اس سلسلے میں ایک مفاہمت نامے کا لین دین الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر اور بھارتی بحریہ میں چیف آف پرسنل وائس ایڈمرل اے کے چاؤلہ کی موجودگی میں کیا گیا۔ 27 نومبر 2017 کو نئی دلی میں منعقدہ اس تقریب میں سی ایس سی ای گورننس سروسز انڈیا لمیٹڈ کے سی ای او ڈاکٹر دنیش تیاگی بھی موجود تھے۔
موجودہ معاہدے کی بنیاد تیار کیے گئے اس نئے مفاہمت نامہ کی رو سے درخواست دینے والوں کو ڈھائی لاکھ سے زیادہ سی ایس سی کے وسیع نیٹ ورکس سے فائدہ حاصل ہوسکتا ہے۔