نئی دہلی، بھارتی بحریہ نے 5 مارچ 2022 کو اپنے اسٹیلتھ ڈسٹرائر آئی این ایس چنئی سے برہموس سپرسونک کروز میزائل کاطویل فاصلے تک زمین پر مار کرسکنے کی اہلیت کا کامیاب مظاہرہ کیا۔ طویل فاصلے تک مار کرنے کے بعد، میزائل نے اپنے ہدف کو درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا اور پیچیدہ مشقیں کیں۔
برہموس میزائل اور آئی این ایس چنئی دونوں ہی مقامی طور پر بنائے گئے ہیں اور ان میں جدید ترین بھارتی میزائل اور جہاز سازی کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا گیا ہے ۔ اس سے آتم نربھر بھارت اور میک ان انڈیا اقدامات میں بھارتی بحریہ کے تعاون کو تقویت ملتی ہے۔
یہ کامیابی بھارتی بحریہ کی گہرائی تک حملہ کرنے اور ضرورت پڑنے پر سمندر سے خشکی تک حملہ کرنے کی صلاحیت کو ثابت کرتی ہے۔