11.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارتی بحریہ کی اکیڈمی میں دلّی سریز سی پاور سیمینار 2019 کا آغاز

Urdu News

نئی دہلی، ‘‘ملکوں کی ہئیت تشکیل دینے میں سمندری قوت کا رول ’’کے موضوع پر سالانہ دلّی سیمینار کا چھٹا ایڈیشن آج صبح بھارتی بحریہ کی اکیڈمی(آئی این اے) میں شروع ہوا ۔اس دو روزہ سیمینار میں بحریہ کے کئی ریٹائرڈ اور موجودہ افسران، ممتاز ماہرین تعلیم، تھنک ٹینک کے نمائندے، دفاع کے تجزیہ کار اور اہم شخصیات شرکت کررہی ہیں۔

سیمینار کی کارروائی وائس ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی، اے وی ایس ایم، این ایم ، کمانڈنٹ آئی این اے کے افتتاحی خطبے کے ساتھ ہوا ۔ اس کے بعد مہمان خصوصی ایڈمرل مدھویندر سنگھ ، اے وی ایس ایم، این ایم،(ریٹائرڈ)، بھارتی بحریہ کے سابق سربراہ نے کلیدی خطبہ پیش کیا۔

پہلے کے دن کے پہلے اجلاس –‘‘سمندری قوت بنام زمینی قوت’’-‘‘ایک تاریخی منظر نامہ’’، جس کی صدارت ڈاکٹر دتیش پارولیکر نے کی، کا آغاز‘‘ساحلی سیکورٹی:سمندر میں برتری’’کے موضوع پر کمانڈر بی سرینواس کی پریزینٹیشن کے ساتھ ہوا۔یہ عہدیدار جہاز رانی اور ڈائریکشن کے ماہرہیں اور انہوں نے گجرات کی نیشنل لاء یونیورسٹی سے بین الاقوامی سمندری قانون میں ڈپلومہ کیا ہے۔اس اجلاس میں سمندری قوت اور زمینی قوت کے درمیان فرق، ان دونوں کا آپس میں انحصار اورمستقبل کے لئے کچھ اہم نکات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

‘‘سمندری قوت بنام زمینی قوت:بھارتی(بھارتی بحریہ) تناظر میں ’’کے موضوع پر دوسرا پیپر کاموڈور سری کانت بی کسنور نے پیش کیا، جس میں اس بات کو اجاگر کیا گیا کہ کس طرح بھارتی دانشوروں نے زمینی سرحدوں پر بھارت کے قبضے کو اہمیت دی اور کس طرح ہمیں سمندر کی جانب سے لاپروائی کا الزام لگایا گیا۔ اس پیشکش میں آزادی کے وقت بحریہ اور اس کے بعد بحریہ میں ترقی کے ساتھ ساتھ بحری جہازوں کے حصول اور نظریے پر بھی بات کی گئی ہے۔

دن کا پہلا اجلاس مغربی بحری کمان کے سابق فلیگ آفیسر کمانڈنگ اِن چیف، وائس ایڈمرل گریش لوتھرا ، پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، وی ایس ایم(ریٹائرڈ)کے ذریعے گفتگو کے ساتھ ختم ہوا۔

دن کے دوسرےجلاس ، ‘‘سمندری قوت اور جغرافیائی معاشیات’’ کی صدارت کیپٹن آلوک بنسل نے کی، جس نے کموڈور اُدکّل جانسن نے ‘‘ابھرتی ہوئی جغرافیائی معیشت نے سمندری قوت کے ابھرتے ہوئے اثرات’’پر اپنا پیپر پیش کیا، جبکہ کموڈور گاپال سوری نے ‘‘سمندری قوت اور جغرافیائی معیشت ’’کے موضوع پر اپنا پیپر پیش کیا۔ ان دونوں پیپروں میں قدیم، وسطی اور عہد جدید میں بحری تاریخ کے ذریعے جغرافیائی معاشیات کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔یہ ایسا نظریہ ہے، جو کئی صدیوں سے موجود ہے اور آج کے دور میں بھی اہمیت کا حامل ہے۔

کل سیمینار کے آخری دن (18 اکتوبر2019ء)چار پیپر پیش کئے جائیں گے۔

کیپشن:

تصویر -1

سمندری قوت پر دلّی سیریز کے سیمینار 2019ء میں شرکاء مہمان خصوصی-ایڈمرل مدھویندر سنگھ، اے وی ایس ایم، این ایم (ریٹائرڈ) کے ساتھ۔

تصویر-2 اور تصویر6

سمندری قوت پر دلّی سیریز کے سیمینار 2019ء کے لئے مہمان خصوصی-ایڈمرل مدھویندر سنگھ، اے وی ایس ایم، این ایم (ریٹائرڈ)کلیدی خطبہ دیتے ہوئے۔

تصویر -3

سمندری قوت پر دلّی سیریز کے سیمینار 2019ءمیں وائس ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی، اے وی ایس ایم این ایم، کمانڈنٹ آئی این اے ، افتتاحی خطبہ دیتے ہوئے۔

تصویر-7

مغربی بحریہ کمان کے سابق فلیگ آفیسر کمانڈنگ اِن چیف وائس ایڈمرل گریش لوتھرا، پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، وی ایس ایم(ریٹائرڈ)اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے۔

تصویر-8

وائس ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی، اے وی ایس ایم این ایم، کمانڈنٹ آئی این اےسمندری قوت پر دلّی سیریز کے سیمنیار 2019ء میں مہمان خصوصی ایڈمرل مدھویندر سنگھ، اے وی ایس ایم، این ایم (ریٹائرڈ)کو نشان پیش کرتے ہوئے۔

تصویر-9 اور 10

‘‘سمندری قوت اور جغرافیائی معیشت کے موضوع پر دن کے دوسرے اجلاس میں ، جس کی صدارت کیپٹن آلوک بنسل کررہے ہیں، کموڈور اُدکّل جانسن اور کموڈور گوپال سوری کے ذریعے پیپر پیش کئے جانے کا منظر۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More