17.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارتی ریلوے دسمبر ، 2022 ء تک تمام ویگنوں کو آر ایف آئی ڈی کا ٹیگ دے گی

Urdu News

نئی دلّی: بھارتی ریلوے   دسمبر ،  2022 ء تک تمام ویگنوں کو آر ایف آئی ڈی ٹیگ کے تحت لانے کے مشن پر  کام کر رہی ہے ۔

          بھارتی ریلوے  دسمبر ، 2022 ء تک تمام ویگنوں میں ریڈیو فریکوینسی شناخت ٹیگ  ( آر ایف آئی ڈی ) ٹیگ لگانے   کا عمل  پورا کرلے گی۔  یہ ٹیگ تمام ویگنوں کا پتہ لگانے کے لئے استعمال کئے جائیں گے ۔

          اب تک آر ایف آئی ڈی  پروجیکٹ کے تحت  23000 ویگنوں کا احاطہ کیا جا چکا ہے ۔ پروجیکٹ اب بھی جاری ہے  ۔ اگرچہ کہ  کووڈ – 19 عالمی وباء کی وجہ سے کچھ وقت کے لئے اِس کام  میں سستی آ گئی ہے ۔ اب حکومت نے بھارتی ریلوے کے تمام ویگنوں میں دسمبر ، 2022 ء تک آر ایف آئی ڈی ٹیگ لگانے کی حد مقرر کر دی ہے ۔

          سر دست بھارتی ریلوے   ، اِس طرح کے اعداد و شمار  مینوول طریقے سے  تیار کرتی ہے ، جس میں  غلطی  رہنے کا  کافی امکان ہے ۔  آر ایف آئی ڈی ڈیوائس استعمال کرنے سے ریلوے کو  تمام ویگنوں کی اصل پوزیشن   ، ریلوے انجنوں اور مسافر ڈبوں  کی پوزیشن کا پتہ لگانے میں مدد ملے گی ۔

          اگر چہ آر ایف آئی ڈی ٹیگ  تمام رولنگ اسٹاک پر لگائے جائیں گے تو  دوسری جانب ٹریکس سائڈ   ریڈر  اسٹیشنوں  اور ریل پٹریوں کے  آس پاس اہم مقامات پر لگائے جائیں گے تاکہ وہ   ویگن کو  دور سے ہی شناخت کر سکیں اور  ویگن کی شناخت کو   مرکزی کمپیوٹر کے  نیٹ ورک  بھیج سکیں ۔ اس طرح تمام نقل و حمل میں مصروف ویگنوں کی شناخت کی جا سکتی ہے اور  اِن کی نقل و حمل پر بھی نظر رکھی جا سکتی ہے ۔

          آر ایف آئی ڈی کو متعارف کرانے کے ساتھ  امید ہے کہ ویگنوں  ، انجنوں اور ریل ڈبوں  میں کمی  کے معاملے کو  بھی زیادہ شفاف اور  تیزی کے ساتھ حل کیا جا سکے گا ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More