28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارتی زرعی تحقیق کونسل ( آئی سی اے آر ) کی یومِ جمہوریہ جھانکی کسان گاندھی نے اول انعام حاصل کیا

Urdu News

نئی دہلی، بھارتی  زرعی تحقیق کی کونسل ( آئی سی اے آر ) کی جھانکی کسان گاندھی نے یومِ جمہویہ پریڈ  ، 2019 ء میں اول انعام حاصل کیا ہے ۔ وزیر دفاع محترمہ سیتا رمن نے  آج یہاں آئی سی اے آر ٹیم کو مذکورہ ایوارڈ تفویض کیا ۔

          آئی سی اے آر  کی مذکورہ جھانکی نے دودھ کی صنعت  ، دیسی مویشیوں کی نسلوں اور  جانوروں پر مبنی   نامیاتی زراعت کو دیہی خوش حالی کا ذریعہ بناکر    اس کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ، اس کا خوبصورت مظاہرہ کیا تھا ۔

          آئی سی اے آر کی جھانکی کسان گاندھی میں  گاندھی جی کے اس نظریہ کو  بڑی خوبصورتی سے پیش کیا گیا تھا ، جس کے تحت  دیہی برادریوں کی خوشحالی کے لئے  زرعی اور مویشی پالن کے طریقوں میں اصلاح کی جا سکتی ہے ۔   انہوں نے اس سلسلے میں زیادہ  جانکاری حاصل کرنے کے لئے 1927 ء میں  آئی سی اے آر کے بنگلور مرکز میں 15  دن کی ڈیری فارمنگ  پروگرام کے تحت تربیت بھی حاصل کی تھی ۔ یہ تربیت آئی سی اے آر کے قومی دیہی مرکز پر فراہم کی گئی تھی ۔ گاندھی جی نے  انسٹی ٹیوٹ آف پلانٹ انڈسٹری اندور کے  کھاد بنانے کے اندرونِ خانہ طریقے کے سلسلے میں 1935 ء میں اندور میں رائج طریقے کی بھی ستائش کی تھی ۔

          گاندھی جی کے فلسفلے میں   سویدیشی  نسلوں کو فروغ دینا ،   نامیاتی زراعت  اور بہتر صحت کے لئے بکری کے دودھ پر زور دیا تھا ۔ گاندھی جی کے خوابوں کو حقیقی شکل دینے کے لئے زرعی تحقیق کی بھارتی کونسل  لگاتار  بھارتی زراعت کو   ہمارے اَن داتا یعنی کاشت کاروں کی آمدنی میں اضافے کے لئے  اور انہیں روزی روٹی کا تحفظ فراہم کرانے کے لئے کوششیں کرتی آئی ہے ۔  جدید ترین سائنس  اور ٹیکنا لوجی  پر مبنی طریقے اختیار کرکے بھارت نے  خوراک   کے سلسلے میں خود کفالت حاصل کر لی ہے اور دنیا میں دودھ اور کپاس    پیدا کرنے والا  سب سے بڑا ملک  بن گیا ہے ۔

          مذکورہ جھانکی میں باپو  کو بکری اور گائے کے ساتھ دکھایا گیا تھا ۔ نامیاتی زراعت ،  کپاس اور دودھ پیداوار میں انقلاب اور خوراک سلامتی   ، جو بہتر صحت کے لئے ضروری ہیں ، اُن کی جھلک پیش کی گئی تھی ۔  کستوربا گاندھی کو بھی چرخہ کاٹتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور  باپو کٹیر  واقع وردھا آشرم میں جانوروں کی دیکھ بھارت کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا ۔  یہ جھانکی   مویشیوں پر مبنی ہمہ گیر اور موسمیاتی تقاضوں کا لحاظ رکھنے والی  زراعت پر  مشتمل  ایک جھلک تھی ۔

مذکورہ 22 ویں جھانکی 70 ویں یومِ جمہوریہ پریڈ کے تحت راج پتھ پر  گزری  ۔ اس میں  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی  16 جھانکیاں  ، مختلف  مرکزی وزارتوں اور محکموں کی 6 جھانکیاں بھی شامل تھیں ۔

          آئی سی اے آر کی  یومِ جمہوریہ جھانکی  2018 راج پتھ پر   ‘‘ مشرِت کھیتی  ، خوشیوں کی کھیتی ’’ کے موضوع پر مربوط کاشت کاری کی جھلک پر مشتمل تھی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More