19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارتی فضائی لنگکاوی بین الاقوامی بحری-فضائی نمائش 2019 میں شرکت کرے گی

Urdu News

نئی دہلی، نگکاوی بین الاقوامی بحری-فضائی نمائش (لیما 2019) 26مارچ 2019ء سے 30مارچ 2019ء تک ملیشیا کے لنگکاوی میں ہوگی۔ بھارتی فضائیہ پہلی مرتبہ اس بحری فضائی نمائش میں شرکت کرے گی، جس میں یہ ملک میں ہی تیار کردہ ایل سی اے جنگی طیارے کو پیش کرے گی۔ ٹیم آج یعنی 22مارچ 2019ء کو کلائی کنڈا کے فضائیہ کے اڈہ سے میانماں(ینگون) کے راستے لنگکاوی کے لئے روانہ ہوگئی ہے۔

بھارتی فضائیہ کی لیما 2019 میں شرکت فضائی لڑاکوں کو اپنے ملیشائی ہم منصب ، رائل ملیشیائی ایئرفورس(آر ایم اے ایف) کے ساتھ رابطہ قائم کرنے اور دونوں فضائیہ کے درمیان قریبی تعلقات استوار کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔یہ شرکت مستقبل میں ملیشیائی فضائیہ کے ساتھ رابطوں کے لئے بنیاد کا کام کرے گی۔یہ آر ایم اے ایف کو ایل سی اے کی صلاحیتوں کا جائزہ لینے کا بھی موقع فراہم کرے گی۔

بھارتی فضائیہ کے دستے میں 2- ایل سی اے ، 1 سی- 130جے اور ایک آئی ایل -76 کے علاوہ 27افسران ، 42فضائیہ کے لڑاکو اور 11 ایچ اے ایل کے عملے کے افرادشامل ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More