16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارتی ٹیکسٹائلز اور کرافٹس میں اُبھرتے ہوئے مواقع پر نئی دہلی میں سمپوزیم کا انعقاد

Urdu News

نئی  دہلی۔ ٹیکسٹائلز اور خواتین نیز بچوں کی  فلاح وبہبود (ڈبلیو سی ڈی) کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ بہت چھوٹی ، چھوٹی اوردرمیانہ درجے کی صنعتوں پر توجہ مرکوز کی جائے۔ بھارتی ٹیکسٹائلز اور کرافٹس میں اُبھرتے ہوئے مواقع کے بارے میں نئی دہلی میں منعقدہ ایک سمپوزیم میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل کی وزارت چھوٹے پیمانے پر ان مال تیار کرنے والوں سے رابطہ قائم کرے گی جو ایکسپورٹ وعدوں کو پوراکررہے ہیں ، وقت پر مال فراہم کررہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل کی وزارت ان لوگو ں کو مالی قانونی ، سرٹیفکیٹ کی شکل میں معیار پر کنٹرول کے پروگراموں اور آر اینڈ ڈی کے ذریعے  امداد فراہم کرے گی تاکہ یہ لوگ اپنے اپنے شعبوں میں رہنمائی کاکام انجام دے سکیں۔

محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے کہا کہ اس شعبے کو صرف ایک ایکسپورٹ پروموشن کونسل (ای پی سی) یا ایک ادارے تک چھوڑ دینے کی بجائے  ہمیں اپنے مواقع کو متنوع بنانے کی ضرورت ہے۔  انہوں نے اندرون ملک صلاحیت کو اُبھارنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا  کہ صنعت کو یہ تہیہ کرنا چاہئے کہ ان کی وزارت نے صنعت کی طرف سے اُٹھائے جانے والے ہر مسئلے کو حل کرنے کیلئے  بہت کام کیا ہے۔ اس طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ بھارت بہت  عرصے  تک صرف 10 بڑی ٹیکسٹائل کمپنیوں سے مطمئن رہا ہے، محترمہ ایرانی نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ 100 نئی کمپنیاں اُبھر کر سامنے آئیں۔

ٹیکسٹائل کی وزیر نے ٹیکسٹائل کی صنعت سے کہا کہ وہ پی ٹی اے پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی  او رٹیکنیکل ٹیکسٹائلز کے  نیشنل مشن کے بارے میں  وزیراعظم کے  اعلان کے پیچھے جو مقصدہے اسے پورا کریں۔ محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے صنعت سے یہ بھی کہا کہ وہ برآمدات پر توجہ کرنے کے ساتھ ساتھ کسانوں  اور  جل جیون مشن کی ضرورتوں کو بھی پورا کریں۔

ٹیکسٹائلز کے سکریٹری  جناب روی کپور نے اپنی اہم تقریر میں کہا کہ عالمی معیشت ایک سخت دور سے گزر رہی ہے اور بھارت کو چاہئے کہ وہ آگے بڑھے اور بڑے مواقع سے فائدہ اٹھائے۔ ایم ایم ایف (مین میڈ فائبر) کے بارے میں حکومت کے فیصلے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑا فیصلہ ہے جس سے  زبردست مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ صنعت کو چاہئے کہ وہ اپنی  صلاحیت میں اضافہ کرے  اور وہ جگہ حاصل کرلے جو چین نے خالی کی ہے۔  چین نے پچھلے تین برسوں میں  20 ارب امریکی ڈالر کی جگہ خالی کی ہے اور اس کازیادہ تر تعلق ایم ایم ایف سیکٹر سے  تھا۔

ٹیکسٹائلز کے سکریٹری نے کہا کہ  ٹیکنیکل  ٹیکسٹائلز  ان زبردست امکانی شعبوں میں سے ایک ہے جس میں صلاحیت سازی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔  ٹیکنیکل ٹیکسٹائلز کا قومی مشن مال تیا رکرنے والے  شعبے کو ضروری امداد فراہم کریگا تاکہ اسے عالمی  مسابقت کا اہل بنایا جاسکے۔

سمپوزیم میں  کامرس اور صنعت نیز ٹیکسٹائل کی وزارتوں  کے سینئر افسران ، ای پی سیز  کے نمائندوں  ، مال خریدنے و الے  دفاتر اور  مال فروخت کرنے والے  ایجنٹوں نے شرکت کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More