نئی دہلی، بھارت میں ایکٹیو معاملات کی تعداد میں تیزی سےگراوٹ رجحان جاری ہے۔ میں ایکٹیو معاملات کی تعداد لگاتار دوسرے 7 لاکھ سے کم یعنی 680680 رہی۔
ایکٹیو معاملات اب ملک کے مجموعی پازیٹیو معاملات کے محض 8.71 فیصد پر مشتمل ہیں۔
ایکٹیو معاملات کی تعداد میں روزانہ کمی آرہی ہے۔ یہ نتیجہ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کے ذڑیعہ نافذ کی گئی مرکزی حکومت کی کامیاب جانچ ، علاج اور پتہ لگانے کی حکمت عملی کا۔
ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں میں ایکٹیو معاملات میں تبدیلی علیحدہ علیحدہ نوعیت کی ہے جس سے عالمی وبا کے خلاف ان کی جنگ میں مختلف مرحلوں کا پتہ چلتا ہے۔
گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ایکٹیو معاملات میں روزانہ گراوٹ کا تسلسل جاری ہے۔
ایکٹیو معاملات میں کمی کے رجحان کو صحت یاب ہونے والے معاملات کی تعداد میں مسلسل اضافہ تقویت پہنچا رہا ہے۔ صحت یاب ہونے والی کی مجموعی 70 سے متجاوز ہوچکی ہے اور اب یہ 7016046 ہے۔ صحت یاب ہونے والوں کی قومی شرح میں بہتری آئی ہے اور یہ 89.78 فیصد ہوگئی۔
صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد کا 61 فیصد چھ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں یعنی مہاراشٹر، آندھرا پردیش، کرناٹک، تمل ناڈو، اترپردیش اور دلی سے ہے۔
حال ہی میں نئے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد نئے معاملات سے تجاوز کرگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 67549 کووڈ مریض صحت یاب ہوئے ہیں اور انہیں اسپتالوں سے چھٹی دی گئی ہے۔ جبکہ نئے تصدیق شدہ معاملات کی تعداد 53370 ہے۔
نئے صحت یاب ہونے والوں میں سے 77 فیصد کا تعلق 10 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں سے ہے۔صحت یاب ہونے والوں میں سب سے زیادہ تعداد مہاراشٹر میں درج کی گئی ہے جو کہ ایک دن میں 13000 سے زیادہ ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 53370 نئے تصدیق شدہ معاملے درج کئے گئے۔ نئے معاملات میں سے 80 فیصد کا تعلق 10 ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام خطوں سے ہے۔
سب سے زیادہ معاملات کی اطلاع کیرل سے ملی ہے جہاں پر 8000 سے زیادہ معاملات سامنے آئے ہیں۔اس کے بعد مہاراشٹر کا نمبر ہے جہاں 7000 سےزیادہ معاملے سامنے آئے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 650 اموات کی اطلاع ملی ہے۔ان میں تقریباً 80 فیصد کا تعلق 10 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں سے ہے۔ مہاراشٹر سے سب سے زیادہ 184 اموات کی اطلاع ملی ہے۔