15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت میں مجموعی طورپر 74.38 کروڑسے زیادہ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں

Urdu News

نئی دہلی: گزشتہ 24 گھنٹوں میں  5338945 کووڈ ٹیکے لگائے جانے کے ساتھ ہی ملک میں  مجموعی طور پر کووڈ -19 کے 74.38  کروڑ سے زیادہ یعنی  743837643  ٹیکے لگائے جاچکے ہیں اور یہ ٹیکے آج صبح سات بجے تک  لگائے گئے ہیں۔عبوری رپورٹ کے مطابق  7464949  سیشن  کے دوران  یہ ٹیکے لگائے گئے ہیں۔

آج صبح سات بجے تک عبوری رپورٹ کے مطابق مجموعی طورپر جو ٹیکے  لگائے گئے ، ان کی تعداد مندرجہ ذیل ہے:

حفظان صحت کے کارکنان

پہلا ٹیکہ

1,03,64,261

دوسرا ٹیکہ

85,98,485

پیش پیش رہنے والے صحت  کارکنان

پہلا ٹیکہ

1,83,37,884

دوسرا ٹیکہ

1,40,44,281

18 سے 44سال تک کی عمر کے افراد

پہلا ٹیکہ

29,92,22,651

دوسرا ٹیکہ

4,37,98,076

45 سے 59سال تک کی عمر کے افراد

پہلا ٹیکہ

14,37,03,736

دوسرا ٹیکہ

6,31,16,459

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

پہلا ٹیکہ

9,32,06,216

دوسرا ٹیکہ

4,94,45,594

میزان                                            743837643

مرکزی حکومت  پورے ملک میں کووڈ -19 کی ٹیکہ کاری کے دائرے کو بڑھانے اور اس کی رفتار تیز کرنے کے تئیں عہدبستہ ہے۔

پچھلے 24 گھنٹوںمیں  38687 مریضوں کی صحتیابی میں اضافہ ہوا اس طرح عالمی وبا کے شروع ہونے کے بعد سے صحتیاب ہونےو الے مریضوں کی کُل تعداد  32447032 ہوگئی ہے۔ اس کے نتیجے میں  بھارت میں  صحتیابی کی شرح  97.54 فیصدتک پہنچ گئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002T63F.jpg

 مرکز ،ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سے ٹھوس اور مشترکہ کوششوں کی وجہ سے یومیہ  نئے کیسوں  میں 50000 سے بھی کم کا رجحان  جاری ہے ، جو کہ لگاتار 78ویں دن  سے جاری ہے۔ گزشتہ  24  گھنٹوںمیں  27254 نئے کیس درج کئے گئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0039S6F.jpg

سردست  زیر علاج مریضوں کی تعداد  374269  ہے  جبکہ سردست ملک کے کُل متاثرہ معاملوںمیں سے

  زیرعلاج مریضوں  کی تعداد 1.13فیصد  ہے ۔

          ملک بھر میں  جانچ کی صلاحیت میں  لگاتار اضافہ کیا جارہا ہے ۔ پچھلے  24  گھنٹوں میں  1208247 نمونوں کے جانچ  کی گئی ۔ بھارت میں  ابھی تک 54.30  کروڑ  یعنی 543014076 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔

          ملک بھر میں  جانچ کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے۔ گزشتہ  80 دنوں میں  جانچ کے بعد متاثرہ افراد کی شرح  2.11 فیصد پر ہے ، جو 3 فیصد سے بھی کم ہے ۔ یومیہ متاثرہ افراد کی شرح  2.26 فیصد ہے۔ گزشتہ  14دن سے متاثرہ افراد کی شرح  3 فیصد سے بھی  کم ہے اور لگاتار 97دن سے  یہ شرح  5فیصد سے کم ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0052QHT.jpg

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More