15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت میں وسیع تبدیلی کے لئے عوام کو وسیلہ بنائیں :نائب صدرجمہوریہ ہند کی آئی اے ایس افسران کو تلقین

Urdu News

نئی دہلی ،جولائی   : نائب صدرجمہوریہ ہند، جناب ایم وینکیا نائیڈونے آئی اے ایس افسران سے کہاہے کہ وہ عوام کو تبدیلی کے سرگرم ایجنٹ کے طورپردیکھیں اوران کے ذریعہ بھارت میں تبدیلی لانے کے لئے غورکریں ، نہ کہ ان عوام کو نشان زدگروپوں یا استفادہ کنندگان کے طورپردیکھیں ۔ اب تک ہم انھیں اسی طرح کے ناموں سے موسوم کیاکرتے تھے ۔ موصوف آئی اے ایس افسران کے 2016کے بیچ سے خطاب کررہے تھے جو حکومت ہند کے تحت نئی دہلی میں اسسٹنٹ سکریٹریز کے طورپرتعینات ہیں ۔ شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیرمملکت ( آزادانہ چارج ) ،وزیراعظم کا دفتر،عملہ ، عوامی شکایات ، پنشن ایٹمی توانائی اور خلائی امورکے وزیر، ڈاکٹرجتیندرسنگھ اوردیگرمعززین بھی اس موقع پرموجود تھے ۔

                نائب صدرجمہوریہ ہند نے کہاکہ جب تک یہ طریقہ کارہماری منصوبہ بندی اورنفاذ کے عمل کا ایک لازمی حصہ نہیں بن جاتا یہ پروگرام کامیاب نہیں ہوسکتا۔ انھوں نے نوجوان افسران سے کہاکہ وہ اس موقع کا بھرپورفائدہ اٹھائیں اوروہ پالیسیوں اور پروگراموں کے وضع کرنے میں مرکزی حکومت کے کرد ار کا احساس کریں ۔ انھوں نے کہاکہ آپ کا تعلق سول سروسیز سے ہے اوریہ سول سروس ، وہی سول سروس ہے جس کا تصور ہمارے عظیم صاحب بصیر ت  اتحادکار اورآزادہندوستان کے اولین وزیرداخلہ، سردارولبھ بھائی پٹیل نے ایک فولادی ڈھانچے کے طورپرکیاتھا۔

                سروس ڈلیوری کو منظم بنانے ،زیادہ موثرشفاف ، عوام پرمرتکز ، اچھی حکمرانی کی حامل حکومت جیسی باتیں وقت کا تقاضہ ہیں ۔ نائب صدرجمہوریہ ہند نے کہاکہ عام انسان تک بنیادی خدمات کی فراہمی چنوتیوں سے نمٹنے کے لئے ضروری ہے انھوں نے آئی اے ایس افسران سے کہاکہ وہ زیادہ سے زیادہ اثرانگیزی اورموثرطریقہ کار اپنانے پرزوردیں ۔ اور حکمرانی میں ہمہ گیرتجزیئے اور سیکھنے کے عمل کا چلن عام کریں ۔

                نائب صدرجمہوریہ ہند نے افسران سے کہاکہ وہ انتظامیہ میں زیادہ حساس ، فوری طورپر حرکت میں آنے والی اورشمولیت پرمبنی حکمرانی کے  طریقہ کارکو رواج دیں ۔ یہ وہ طریقہ کارہوگا، جس کے تحت خواتین ، معذورین ، ناداراور حاشیئے پرزندگی بسرکرنے والے افراد کے تئیں اصل نگہداشت کا نظریہ کارفرماہوگا اوران تمام ایسے لوگوں کی ضرورت پوری کریگا جو ترقیات کے عمل سے الگ تھلگ پڑگئے ہیں اور جنھیں محرومی کا سامنا ہے ۔

                نائب صدرجمہوریہ ہند کہاکہ پروگرام کو سماجی مشن کے طورپر تصورکریں اورپوری توجہ اورلگن کے ساتھ ان کا نفاذ کریں ۔ انتظامیہ کی تمام سطحوں پرحقیقی عہدبندگی درکارہے تاکہ جمہوریت پرمبنی حکمرانی کے فوائد سماج کے ہرطبقے تک کسی تفریق کے بغیر‘‘ سب کاساتھ سب کا وکاس’’ کے جذبے اوراصول کے تحت پہنچ سکیں ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More