17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت میں کئی دنوں سے لگاتار کووڈ کے نئے معاملوں کے مقابلے میں شفایابی کے زیادہ معاملوں کی تعداد درج کی جارہی ہے

Urdu News

نئی دلّی: بھارت میں پچھلے 9 دنوں کی مدت کے دوران لگاتار  کووڈ – 19  کے نئے معاملوں کے مقابلے میں شفایاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ درج کی جارہی ہے۔ صحت مند ہوچکے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ ایک دن میں شفایاب ہونے والوں کی اوسط تعداد 90 ہزار سے زیادہ ہے۔

 ملک میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران شفایاب ہونے والوں کی تعداد  92043 درج کی گئی ہے، جب  کہ نئے  تصدیق شدہ معاملوں کی تعداد  88600 ہے۔ اس کے ساتھ اب تک صحت مندہونے والے افراد کی تعداد تقریبا 50 لاکھ  (4941627) ہوچکی ہے۔ اضافے کا یہ رجحان برقرار رکھتے ہوئے اب صحت یاب ہونے والوں کی قومی شرح اب 82.46 فیصد ہوچکی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BYOY.jpg

یومیہ صحت یابی کی  اس اعلیٰ شرح سے دنیا میں بھارت کی سبقت  میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، کیونکہ بھارت میں شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

بھارت کے نئے معاملوں کے مقابلے میں شفایابی کی تعداد زیادہ درج کرنے سے شفایاب ہونے والوں کی فیصد تعداد اور مریضوں کی تعداد کے بیچ کا خلا تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

شفایاب ہونے والوں اور موجودہ مریضوں کے درمیان یہ خلاء  تقریبا 40 لاکھ  (3985252)  کا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0026L4J.jpg

کئی دنوں سے مریضوں کی تعداد لگا تار 10 لاکھ سے کم رہی ہے۔ موجودہ معاملوں کا  فیصدکل مثبت  معاملوں کا محض 15.96 فیصد  ہے اور یہ مستقل گر رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0031BRD.jpg

مرکز اور ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کی سرکاروں کے درمیان قریبی، سرگرم اور مؤثر تال میل کی وجہ سے ایک دن کی شفایابی کی یہ  اعلیٰ شرح ممکن ہوسکی ہے۔ 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے نئے معاملوں کے مقابلے میں صحت یاب ہونے والے افراد کی زیادہ تعداد کی اطلاع دی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004DJCJ.jpg

یہ نتائج  صورت حال پر مرکزی حکومت  کی مستقل  نگرانی اور مستقل کثیر جہتی حکمت عملی اور  مؤثر اقدامات کی وجہ سے یقینی بنائے  گئے ہیں۔ملکی سطح پر اعلیٰ جانچ کی شرح اور بر وقت  شناخت،  نگرانی اور  ٹریکننگ نیز  معیاری  طبی سہولیات کی وجہ سے یہ حوصلہ افزا نتائج آئے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More